سرینگر، 13ستمبر2024/ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی بصیرت فراہم کرنے کے لیے، دوردرشن نیوز نے آج سرینگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ’ڈی ڈی ڈائیلاگ‘ کا انعقاد کیا۔ ڈی ڈی ڈائیلاگ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جو جموں و کشمیر یوٹی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں معروف آوازوں، سیاسی، سماجی اور اقتصادی ماہرین کو اُنکا ادراک اور نقطہ نظر پیش کرنے کے لیے اکٹھا کرتا ہے۔ ڈی ڈی ڈائیلاگ کا آغاز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ایک افتتاحی انٹرویو کے ساتھ ہوا جنہوں نے جموں و کشمیر کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ اس بات چیت کو مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، سابق وزیر اعلیٰ اور جے کے این سی کے نائب صدر عمر عبداللہ کے الگ الگ سیشنوں میں براہ راست انٹرویوز کے ذریعے آگے بڑھایا گیا۔ اس پروگرام کے بعد جموں و کشمیر کے سیاسی اور اقتصادی بنیادی حقائق کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں لوگوں کے مینڈیٹ کے منظر نامے پر متعامل پینل مباحثوں کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ ’ڈی ڈی ڈائیلاگ‘ میں جموں و کشمیر وقف بورڈ کے چیئرپرسن محترمہ درخشان اندرابی، کانگریس کے قومی ترجمان سلمان انیس سوز نے شرکت کی۔ دیگر جنہوں نے ’ڈی ڈی ڈائیلاگ‘ پینل مباحثوں میں حصہ لیا اُن میں پروفیسر گل وانی، سینئر صحافی ذوالفقار مجید، طاہر محی الدین، سیکرٹری روٹری کلب ڈاکٹر توصیف احمد، آر ٹی آئی کارکن راجہ مظفر بٹ، ایس ٹی لیڈر رفیق شاہ، او بی سی کارکن فیاض احمد اور سماجی کارکن عمر بٹ شامل تھے۔ ڈی ڈی ڈائیلاگ آج سے ڈی ڈی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔
……٭……
(ق س/ط ار/ م پ / ا ل:13-09-2024)