پیرزادہ سعید
کرناہ // بھارتی فوج 16 اور 17 اکتوبر 2024 کو حاجی ناڑ ہیلی پیڈ پر میگا کلچر فیسٹیول کی میزبانی کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ دو روزہ تقریب کرناہ کے شاندار ورثے کا جشن ہونے کا وعدہ کرتی ہے، جس میں مقامی صلاحیتوں کو ظاہر کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں معروف پہاڑی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ اسکولی بچے بھی اس فیسٹیول کو چار چاند لگانے کےلئے اپنی پرفارمنس دیں گے اور وہاں موجود شرکاء سے دات حاصل کریں گے ۔زائرین کےلئے دستکاری خوراک اور ثقافتی نمائش کے مختلف اسٹال بھی لگائے جائیں گے ۔لوگوں سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ اس میلے میں شرکت کریں