سرینگر، 16اکتوبر2024/ محکمہ انکم ٹیکس، سرینگر، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں خطے میں ٹیکس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے عوامی رابطہ پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی باشندوں کے درمیان ٹیکس کی تفہیم کو بڑھانا اور مختلف ٹیکس دفعات پر وضاحت فراہم کرنا ہے۔یہ پروگرام 17 اور 18 نومبر کو کرگل اور لیہہ میں منعقد ہوں گے۔اس پہل کی قیادت محکمہ انکم ٹیکس، امرتسر کے چیف کمشنر جناب لال چند اور محکمہ انکم ٹیکس جموں وکشمیر اور لداخ کے پرنسپل کمشنر جناب وکرم سہائے کررہے ہیں۔ان سیشنز کے دوران، شرکاء کو انکم ٹیکس ایکٹ کی اہم دفعات کے ساتھ ساتھ لداخ کے رہائشیوں کے لیے خاص طور پر ایکٹ کے تحت دستیاب چھوٹ اور کٹوتیوں کے دائرہ کار اور فوائد کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ان پروگراموں کا مقصد 1961 کے انکم ٹیکس ایکٹ سے متعلق خدشات اور سوالات کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔یہ اقدام ٹیکس کے بارے میں آگاہی بڑھانے اور رضاکارانہ ٹیکس تعمیل کو فروغ دینے کے لیے محکمہ انکم ٹیکس کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، اس طرح خطے میں زیادہ شفاف اور موثر ٹیکس نظام میں حصہ ڈالتا ہے۔
……٭……
(ق س/ط ار/ م پ / ا ل ا :16-10-2024)