Arshid rasool
پہلے دن کی سرگرمیوں میں میڈیا وفد نے پی آئی بی تلنگامہ اور انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن سروسزکے ڈائریکٹرسے ملاقات کی
سرینگر/جموں اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے قریب 14ایڈیٹر ، رپورٹرس ، صحافیوںکا ایک وفد تلنگامہ پہنچ گیا ہے ۔ اس میڈیا ٹور کا اہتمام پی آئی بی کی جانب سے کیا گیا ہے اور سرینگر سے پی آئی بی سرینگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق راتھر کی قیادت میں میڈیا سے وابستہ افراد تلنگامہ پہنچ گئے ۔ اس دورے کے پہلے روز میڈیا وفد نے انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن سروسز کا دورہ کیا جہاں انہیں سمندری طوفان سے متعلق ضروری جانکاری فراہم کی گئی ۔ صحافتی وفد نے پہلے دن کی سرگرمیوں کے دوران انڈین نیشنل سنٹر فار اوشین انفارمیشن سروسزکے ڈائریکٹر ڈاکٹر تمالا سری نواس کمار سے ملاقات کی ۔ ڈائریکٹر موصوف نے سمندری سرگرمیوں جیسے ماہی گیری ، سمندری طوفان ، سونامی کی ابتدائی وارننگ اور دیگر سرگرمیوں سے متعلق جانکاری دی ۔یہ ادارہ پورے ہندوستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو سمندری سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عالمی سطح پر موسمی تبدیلیاں جیسے کہ طوفان سائکلون کی پل پل کی جانکاری فراہم کرتا ہے ۔ وفد کو ڈاکٹر تمالا سری نواساکماری نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح تنظیم سمندری ڈیٹا، معلومات، اور مشاورتی خدمات مختلف شعبوں جیسے سماج، صنعت، حکومت، اور سائنسی برادری کو مسلسل سمندری مشاہدات کے ذریعے فراہم کرتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ایک دن وفد نے پی آئی بی حیدر آباد کا دورہ کیا جہاں شروتی پاٹل، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل نے انہیں تلنگانہ میں تنظیم کے کام کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ پریس ٹور جموں و کشمیر میں میڈیا کو تلنگانہ میں حکومت ہند کی مختلف اسکیموں کی ترقی کا مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ پی آئی بی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مانس کرشن کانتھ اور دیگر عہدیدار بھی میڈیا کے وفد کے ہمراہ تھے۔اس 14نفری میڈیا وفد میں اخبارات کے میدیران اعلیٰ ، رپورٹراور نمائندے شامل ہیں اور وادی کشمیر اور جموں کے اخبارات اور میڈیا اداروں سے وابستہ ہیں۔