• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, July 6, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

جموں و کشمیر کے میڈیا وفد نے تلنگانہ کے گورنر سے ملاقات کی

JK News Service by JK News Service
October 23, 2024
in Jammu Kashmir
A A
جموں و کشمیر کے میڈیا وفد نے تلنگانہ کے گورنر سے ملاقات  کی
FacebookTwitterWhatsapp

حکمرانی میں بہترین طریقوں کا اشتراک جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے: شری جشنو دیو ورما
ارشد رسول
حیدر آباد/23اکتوبر/
جموںکشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے وفد کی تلنگامہ میں تیسری روز کی سرگرمیوں کے دوران وفد نے تلنگانہ کے گورنر سے ملاقات کی۔میڈیا وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے گورنر سری جشنو دیو ورما نے کہا کہ تلنگانہ ایک ایسی ریاست ہے جو ثقافت، ورثہ، فن اور دستکاری سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی صنعت کاری اور ترقی اہم کامیابیاں ہیں۔ اس وقت جموں کشمیر کے تقریباً چودہ صحافی پریس انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام ‘پریس ٹور’ کے ایک حصے کے طور پر تلنگانہ کے دورے پر ہیں۔ وفد نے تلنگانہ کے گورنر جشنو د یورما کے ساتھ مختلف امورات پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر موصوف نے جموں کشمیر کے میڈیا افراد کو تلنگانہ اور حیدر آباد کی تعمیر و ترقی ، سرکاری کام کاج کے بارے میں مفصل جانکاری دی۔ انہوںنے بتایا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران تلنگانہ میں کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کو مکمل کیا جاچکا ہے جن میں کئی ایک میڈیکل کالجوں کی تعمیر ، ائر پورٹ ،ہسپتال، سکول کالج تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ تلنگانہ میں تعلیمی شعبہ میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے خاص کر نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے نفاذ کے بعد تعلیمی شعبہ میں کافی تبدیلیاں لائی گئیں۔ گورنر جشنود یورما نے مزید بتایا کہ مرکزی سرکار جس کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی کررہے ہیں کی کاوشوں سے تلنگانہ میں دیگر کئی ترقیاتی پروجیکٹ چلائے گئے اور خاص کر یہاں پر زرعی سرگرمیوں کو بڑھانے کےلئے کئی مرکزی سکیموں کو لانچ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران جموں اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوںنے گورنر موصوف کو جموں کشمیر میں تعمیر و ترقی کے بریف کیا۔ صحافیوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوا اور امن و سلامتی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد وادی کشمیر میں سیاحتی شعبہ کس طرح سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ صحافیوںنے انہیں بتایا کہ گورنر موصوف تلنگانہ کے عوام کو کشمیر جانے کےلئے راغب کریں۔ انہوں نے بتایا کہ بہت جلد سرینگر سے حیدر آباد تک ریل کے ذریعے لوگ آجاسکتے ہیں۔جموں کشمیر کے صحافیوںنے گورنر کو بتایا کہ جموں کشمیر میں لوگ کس طرح سے اب بے خوف رات دیر تک سڑکوں پر نظر آتے ہیں جبکہ اس سے پہلے یہ ناممکن تھا۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں فلم پالیسی کے نفاذ کے بعد فلم انڈسٹری کی جانب سے کشمیر کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔گورنر موصوف نے کشمیری صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر ی ثقافت ، تہذیب ، زبان اور کلچر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر دنیا میں جنت کہلاتا ہے اور یہ خطہ خوبصورت ہے جہاں لوگوں کو جانا چاہئے۔ا نہوںنے یقین دلایا کہ وہ کوشش کریںگے کہ تلنگانہ سے زیادہ سے زیادہ سیاح کشمیر کی سیر پر جایا کریں۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر کے صحافیوں کےلئے تلنگانہ کا دورہ پی آئی بی کی جانب سے منعقد کیا ہے جس میں ایک ریاست کے صحافیوں کو دوسری ریاست میں لے جایا جاتا ہے تاکہ وہ حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ کو سمجھ سکیں۔ زمینی سطح وفد کی سربراہی پی آئی بی حیدرآباد کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شروتی پاٹل اور پی آئی بی سری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر شری طارق راتھر کررہے ہیں۔ صحافیوں کے لیے ایسے دوروں کے انعقاد میں پی آئی بی کے اقدام کو سراہتے ہوئے، معزز
گورنر نے کہا کہ “آج کے مواصلاتی اور اعلیٰ درجے کی صحافت کے دور میں، اس طرح کے دورے بہت اہم ہیں۔ حکومت کے بہترین طریقوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے اضلاع کا دورہ کرنا اور ان تعلیمات کو ان کی اپنی ریاستوں میں واپس لے جانا ہمارے جمہوری سیٹ اپ کو مضبوط کرنے میں مدد کرتا ہے۔میڈیا وفد کے ہفتہ بھر کے سفری پروگرام میں INCOIS، NIN، NSTI جیسے قومی اداروں کا دورہ اور مختلف سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت شامل ہے۔ وفد میں جموں و کشمیر کے روزناموں جیسے ایکسلشر، ایشین میل، کشمیر مانیٹر، گڈیال، کشمیر ابزرور، برائٹر کشمیر، اسٹیٹ ٹائمز، روزنامہ اسٹیٹ سماچار اور اڑان کے صحافی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر کے خبارات سے جڑے میدان، رپورٹروں نے گزشتہ روز این آئی این انسٹچیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں نیوٹریشن سے متعلق جانکاری دی گئی۔ وفد کے تیسرے دن کی سرگرمیوں میں آج کی تلنگنانہ کے گورنر سے ملاقات کافی اہم سرگرمیوں میں تھی

Previous Post

District Level RSETI Advisory Committee meeting held at Kulgam

Next Post

𝐘𝐨𝐮𝐧𝐠 𝐌𝐚𝐧 𝐃𝐫𝐨𝐰𝐧𝐬 𝐢𝐧 𝐑𝐢𝐯𝐞𝐫 𝐉𝐡𝐞𝐥𝐮𝐦 𝐃𝐮𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐚𝐧𝐝 𝐖𝐨𝐫𝐤 𝐚𝐭 𝐃𝐞𝐥𝐢𝐧𝐚 𝐆𝐡𝐚𝐭, 𝐁𝐚𝐫𝐚𝐦𝐮𝐥𝐥𝐚, 𝐁𝐨𝐝𝐲 𝐑𝐞𝐜𝐨𝐯𝐞𝐫𝐞𝐝 𝐀𝐟𝐭𝐞𝐫 𝐇𝐨𝐮𝐫𝐬

Next Post
Policeman dies after falling from slab in Bandipora

𝐘𝐨𝐮𝐧𝐠 𝐌𝐚𝐧 𝐃𝐫𝐨𝐰𝐧𝐬 𝐢𝐧 𝐑𝐢𝐯𝐞𝐫 𝐉𝐡𝐞𝐥𝐮𝐦 𝐃𝐮𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐚𝐧𝐝 𝐖𝐨𝐫𝐤 𝐚𝐭 𝐃𝐞𝐥𝐢𝐧𝐚 𝐆𝐡𝐚𝐭, 𝐁𝐚𝐫𝐚𝐦𝐮𝐥𝐥𝐚, 𝐁𝐨𝐝𝐲 𝐑𝐞𝐜𝐨𝐯𝐞𝐫𝐞𝐝 𝐀𝐟𝐭𝐞𝐫 𝐇𝐨𝐮𝐫𝐬

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.