صحافیوں کے وفد نے مرکزی وزیر جے کشن ریڈی کے ساتھ ملاقات کی ، جموں کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال
ارشد رسول
حیدر آباد/24اکتوبر/جموں کشمیر کے صحافی جو ان دنوں حیدر آباد اور تلنگانہ کے دورے پر ہیں نے چوتھے روز کی سرگرمیوں کے تحت مرکزی وزیر مملکت کول اینڈ مائننگ کے ساتھ ملاقات کی اور ان نہیں کشمیر کے حالات کے بارے میں آگاہی دلاتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کےلئے موزون ہے۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کے صحافتی وفد نے آج وزیر مملکت کول اینڈ مائننگس ،اور سابق وزیر سیاحت جے کشن ریڈی جو کہ بی جے پی کے جموں کشمیر کےلئے انتخابی انچارج بھی تھے کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران صحافیوں اور وزیر مملکت کے مابین جموں کشمیر سے متعلق کئی امورات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعے پر وزیر مملکت نے حالیہ اسمبلی انتخابات ،جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال اور ڈیولپمنٹ کے علاوہ دیگر معاملات پر بات کرتے ہوئے کہاکہ جموں کشمیر میں حالیہ انتخابات میں جس طرح سے لوگوںنے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جمہوریت کوطاقت بخشی یہ قابل فخر ہے۔ انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر کے لوگ امن کے متلاشی ہیں تاہم کچھ طاقتیں جموں کشمیر کے حالات بگاڑنے پر تلے ہوئے ہیں تاہم اب وہاں پر ”ٹرازم “قریب قریب ختم ہوچکا ہے اور تعمیر و ترقی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ا نہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ پانچ برسوں میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب نہ سنگبازی ہوتی ہے اور ناہی تشدد آمیز وارداتیں رونماءہورہی ہیں۔ جے کشن ریڈی نے مزید کہاکہ سکیورٹی فورسز کی کوششوں سے جموں کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے اور لوگ ایک بہتر فضاءمحسوس کررہے ہیں جبکہ امن و سلامتی کے دور سے سیاحت کو بھی فروغ مل رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں سیاحوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اس موقعے پر جموں کشمیر کے صحافیوںنے وزیر مملکت سے کئی سوالات کئے خاص کر انہوںنے بتایا کہ ائر اینڈیا کی ہوائی ٹکٹیں مہنگی ہونے کی وجہ سے ساوتھ انڈیا سے کشمیر جانے کا سفر مہنگا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اس خطے سے سیاح کشمیر جانے کے بجائے دیگر ممالک جانا پسند کرتے ہیں۔ وزیر مملکت نے اس معاملے پر وفد کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ وہ مرکزی وزارت سیول ایویشن کے ساتھ اٹھائیں گے۔ صحافیوںنے دیگر معاملات کے علاوہ ایک اور معاملے کی طرف ان کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیرریلوے منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کے مکمل ہونے کے بعد سیدھے کشمیر سے تلنگانہ ، حیدر، آباد ممبئی ، دلی ، کولکتہ اور دیگر میٹر وشہروں تک ریل جائے گی جبکہ ان شہروں سے بھی براہ راست سیاح اور دیگر لوگ وادی ریل کے ذریعے پہنچ سکتے ہیں جو کہ مسافروں کےلئے سستا سفر ہوگا دوسرا اس سے زیادہ سے زیادہ سیاح وادی کی طرف رُخ کرسکتے ہیں ۔