• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Tuesday, September 16, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

میڈیا ٹور چوتھا دن : جموں کشمیر کے صحافیوں نے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ودھیا نگر کا دورہ

JK News Service by JK News Service
October 24, 2024
in Jammu Kashmir
A A
میڈیا ٹور چوتھا دن : جموں کشمیر کے صحافیوں نے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ودھیا نگر کا دورہ
FacebookTwitterWhatsapp

ڈپٹی ڈائریکٹر پرینکا سری نواسن نے میڈیا افراد کو ادارے سے متعلق مفصل جانکاری دی
ارشد رسول
تلنگانہ /24اکتوبر/تلنگامہ کے دورے پر جموں کشمیر کے صحافیوں نے چوتھے دن کی سرگرمیوں میں کئی ایک اہم پروگراموں میں شرکت کی جن میں مرکزی وزیر مملکت جے کشن ریڈی کے ساتھ ملاقات کے ساتھ ساتھ دوسری سرگرمیوں میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ قابل ذکر ہے ۔ این ایس ٹی آئی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ پرینکا سری نواسن اور دیگر افسران نے جموں کشمیر کے میڈیا گروپ کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی آمد پر انہیں گلدستے پیش کئے گئے ۔ اس موقعے پر محترمہ پرینکا سری نواسن نے صحافیوں کو اس ادارے کے کام کاج کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی ۔اس موقعے پر صحافیوںنے ڈپٹی ڈائریکٹر موصوف سے ادارے کے کام کاج کے بارے میں کئی سوالات کئے جن کا موصوفہ نے مفصل اور تسلی بخش جواب دیتے ہوئے ادارے کے کام کاج کے بارے میں انہیں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) ایک اعلیٰ اداروں میں سے ایک ہے جو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ وزارت ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ، حکومت کے زیر انتظام ہے۔انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے پیش کیے جانے والے مختلف کورسز کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی، جو مقامی صنعت کی ضرورت کے مطابق طلباءکو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی ہے اور خود کاروباری بننے کے لیے ضرورت پر مبنی تربیت فراہم کرتی ہے۔اس موقعے پر ادارے کی طرف سے پیش کردہ تربیتی کورسز کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا گیا کہ اس ادارے میں فیشن ڈیزائننگ اینڈ ٹیکنالوجی، کامسیٹکس ، آرکیٹکچر ، ڈافٹس مین ، انفارمیشن ٹیکناجی ، سمارٹ ایگریکلچر ، مصنوعی ذہانت ، اے آئی پروگرام اسسٹنس وغیرہ ہنروں کی تربیت دی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کورسز معیشت اور لیبر مارکیٹ کے مختلف شعبوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایس ٹی آئی صنعت کی مخصوص ضروریات کے مطابق درج ذیل نئے دور کے کورسز بھی پیش کر رہی ہے جیسے کہ دور دراز سے پائلٹ ایئر کرافٹ ڈرون پائلٹ، ڈرون ٹیکنیشن وغیرہ۔ادارے میں الیکٹرک ویلڈنگ ، آٹو موبائل ، آئی ٹی کمپوٹر ، سکل ڈیولپمنٹ جیسے ہنروں کی تر بیت فراہم کی جاتی ہے جبکہ زیر تعلیم افراد کو دن کا کھنا مفت فراہم کیا جاتا ہے ۔ پرینکا نے بتایا کہ اس ادارے میں دیگر انسٹچیوٹس کے بنسبت سب سے کم فیس طلبہ سے لیا جاتا ہے ۔ اس موقعے پر جموں و کشمیر کے صحافیوں نے فیشن ڈیزائن اور ٹیکنالوجی، کاسمیٹولوجی، آرکیٹیکچرل ڈرافٹ مین، انفارمیشن ٹیکنالوجی وغیرہ کی تربیتی لیبز کا دورہ کیا۔ انہوں نے جدید تربیتی سہولیات کا تجربہ اور مشاہدہ بھی کیا۔قبل ازیں صحافیوں نے مختلف کورسز کے فیکلٹی ممبران اور طلباءسے بات چیت کی اور ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔واضح رہے کہ جموں کشمیر کے صحافیوں نے اپنے چوتھے روز کے دورے کی سرگرمیوں میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور پارٹی کے جموں کشمیر کے انتخابی انچارج اور مرکزی وزیر مملکت جے کشن ریڈی کے ساتھ بھی ملاقات کی اور انہیں جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال سے آگاہی دلائی ۔ وزیر موصوف نے اس موقعے پر جموں کشمیر کے صحافیوں کو حالیہ انتخابات میں لوگوں کی شرکت پر مبارکباد دی ۔ ملاقات کے دوران جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی پر بھی بات چیت ہوئی ۔ ادھر میڈیا گروپ کو دیگر کئی تواریخی جگہوں کا بھی مشاہدہ کرایا گیا اور انہیں تلنگانہ میں تعمیر و ترقی کے مناظر دکھائے گئے کہ کس طرح سے تلنگانہ سرکار لوگوں کی بہبود کےلئے کام کررہے ۔ واضح رہے کہ اس میڈیا ٹور کا اہتمام پی آئی بی کی جانب سے کیا گیا ہے یہ دورہ پانچ روزہ دورہ ہے اور گزشتہ تین دنوں میں صحافیوں نے مختلف تواریخی جگہوں کا دورہ کیا اور مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ ورگنتی گایتری، پی آئی بی حیدرآباد کی میڈیا کمیونیکیشن آفیسر جموں و کشمیر میڈیا ٹیم کے ہمراہ تھیں۔جبکہ جموں کشمیر کے صحافیوں کی قیادت پی آئی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرینگر طارق راتھر کررہے ہیں۔

Previous Post

Jammu & Kashmir Media Delegation Explores Skill Development at NSTI, Vidyanagar

Next Post

Unidentified dead body found in Chattabal Srinagar

Next Post
Policeman dies after falling from slab in Bandipora

Unidentified dead body found in Chattabal Srinagar

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.