پیرزادہ سعید
کرناہ //ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وحید الرحمن نے ایس ڈی او دفتر کرناہ میں محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لینے کےلئے ایک میٹنگ طلب کی میٹنگ میں زرعی پروگراموں کو لاگو کرنے میں کامیابیوں اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو محکمہ کی سکیموں کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کریں ۔رحمان نے اس دوران (HADP) کے تحت قائم ایک ہائی ٹیک پولی گرینر ہاؤس کا دورہ کیا ،جس دوران انہوں نے دور افتادہ علاقوں میں زراعت کو فروغ دینے میں مقامی زراعت کے افسران کی کوششوں کی تعریف کی۔ منصوبوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ، رحمان نے مختلف مقامات پر کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ حکومت کے منصوبوں کا مکمل فائدہ اٹھائیں اور وقت وقت پر محکمہ کی سکیموں کے بارے میں مکمل جانکاری لیتے رہیں ۔ ایک مقامی کسان عبدالقیوم خواجہ نے محکمہ کی تعریف کی اور اس علاقے میں پیداواری اور کامیابی کو بڑھانے کے منصوبوں کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے عزم کا اظہار کیا.