پیرزادہ سعید
کرناہ //گوجری تمدنی وثقافتی کلب کرناہ کی جانب
سے محفل مشاعرہ اور موسیقی کی ایک تقریب ہائر اسکنڈری اسکول نہچیاں کرناہ میں منعقد ہوئی جس میں پہاڑی زبان وادب کے معروف فنکار ادیب وقلمکار عبدالرشید قریشی نے صدارت کے فرائض انجام دئے، جبکہ معروف افسانہ نگار ادیب عبدالرشید لون غمگین ومیر حیدرندیم نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے وہاں شرکت کی ۔مشاعرے میں گوجری زبان کے شعراء حضرات نے اپنے اپنے کلام پیش کر کے وہاں موجود لوگوں سے دات حاصل کی ۔معروف گوجر لیڈر خالد شجاد بڈھانہ اور زونل ایجوکیشن افسر کرناہ شاہ محمد رانا کی سربراہی میں منعقد ہونے والی اس ادبی تقریب کو سبھی نے سراہا اور کہا کہ برسوں بعد گوجری زبان میں کرناہ میں ایسی تقریب منعقد ہوئی ہے ۔شاہ محمد رانا اور خالد شجاعت بڈھانہ نے گوجر زبان میں اپنے کلام پیش کئے جنہیں وہاں موجود لوگوں نے خوب سراہا ۔اس کے علاوہ ماسٹر ممتاز ربانی
عظمت ،نصیر احمد گورسی ماسٹر بشیر ،عبدل رشید لون،ماسٹر ادریس بجاڑ اور ریاض احمد بڈھانہ نے بھی کلام پڑھے ۔پہاڑی زبان کے ممتاز شاعر افتخار قرشی اور عبدالرشید لون غمگین نے بھی گوجری زبان میں کلام پیش کر کے وہاں لوگوں سے دات حاصل کی ۔نظامت کے فرائض معروف أستاد وشاعر چودھری فرید کرناہی نے انجام دے رہے تھے۔اس دوران موسیقی کی ایک تقریب بھی ہوئی جس میں پہاڑی اور گوجری زبانوں کے فنکاروں نے گوجری میں گیت گائے ان فنکاروں میں میر محمد دیوانہ، سجاد قریشی ،ماسٹر سجاد الحسن،نیک عالم چوہان ،محترمہ راشتہ اختر چوہان،اشفاق احمد، نوید ملک،قزافی خان
اورخورشید احمد بڈھانہ شامل تھے۔آخر پر تقریب کے صدر عبدالرشید قریشی نے اپنے خطاب میں گوجری تمدنی وثقافتی کلب کرناہ کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے اس طرح کا پرگرام منعقد کر کے نئے شعراء حضرات کو موقع فراہم کیا ۔۔