پیرزادہ سعید
کرناہ //منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے نپٹنے کےلیے کپوارہ پولیس نے 8افسران اور پولیس اہلکاروں کواعزاز سے نوازہ ہے ۔ایس ایس پی کپوارہ غلام جیلانی وانی کی سربراہی میں پولیس ہیڈکوٹر میں ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں اٹھ پولیس افسران اور اہلکاروں کو اعزاز سے نوازہ گیا، ان افسران کو پولیس ہیڈ کوارٹر (PHQ) کی طرف سے منظورنقد انعامات بھی ملا اور انہوں نے NDPS ایکٹ کی دفعہ 8/21 اور 29 کے تحت ایف آئی آر نمبر 56/2019 میں سزا سنانے کے مثالی کام کے لیے ڈی جی پی کے تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کیے ۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر عبدالرشید ڈار، انسپکٹر آزاد اور ایس آئی ظفر احمد کے تعاون سے انسپکٹر وسیم احمد ایس ایچ او کرناہ کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم نے کامیاب پراسیکیوشن میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی بھرپور کوششوں سے دو ملزمان کو سزا سنائی گئی۔ 28 اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج (فاسٹ ٹریک کپوارہ) کی معزز عدالت نے ملزمان کو قصوروار پایا، اور 5 ستمبر 2023 کو انہیں 20 سال کی سخت قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔تقریب کے دوران، ایس ایس پی غلام جیلانی وانی نے ٹیم کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور سخت محنت کی تعریف کی، اور کہا کہ ان کی کامیابی پولیس فورس اور ان کے خاندانوں کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اعزاز سے محکمہ کے دیگر افراد کو تحقیقات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب ملے گی۔۔