سرینگر، 07 نومبر2024/ حکومت ہند کے ڈائریکٹوریٹ آف انکم ٹیکس (انٹیلی جنس اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن)، چندی گڑھ نے آئی سی اے آئی کی جموں و کشمیر شاخ کے تعاون سے، تھرڈ پارٹی کمپلائنس مینجمنٹ اور ای-ویریفیکیشن اسکیم 2021 پر سرینگر میں ایک آؤٹ ریچ پروگرام کا انعقاد کیا۔ آئی آر ایس، پرنسپل ڈائرکٹر جنرل آف انکم ٹیکس، (انٹیلی جنس اینڈ کریمنل انویسٹی گیشن)، نئی دہلی محترمہ سنیتا بینسلا نے اس تقریب میں کلیدی مقرر کے طور پر شرکت کی۔ یہ ٹیکس دہندگان تک ان کی دہلیز تک پہنچنے اور رضاکارانہ ٹیکس کی تعمیل کو بہتر بنانے میں محکموں کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس تقریب میں وادی بھر سے بینکرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، سب رجسٹرار آف پراپرٹیز پر مشتمل 100 سے زائد اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔آئی سی اے آئی سرینگر کے کشمیر چپٹر کے کنوینر،سی اے خطیب یوسف نے انتظامات کے فرائض انجام دئے۔ انکم ٹیکس، سرینگر کے پرنسپل کمشنر جناب وکرم سہائے نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، جس دوران انہوں نے ای -ویری فکیشن اسکیم کی اہمیت اور رپورٹ کرنے والے اداروں کی طرف سے تعمیل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام شرکاء قوم کی تعمیر کے عمل کا اہم حصہ ہیں اور محکمے کے پاس درست مالیاتی معلومات جمع کرنا بہت ہی ضروری ہے۔محترمہ سنیتا بینسلا، آئی آر ایس نے سامعین سے تھرڈ پارٹی کمپلائنس مینجمنٹ اور ای-ویری فکیشن اسکیم پر خطاب کیا۔ انہوں نے ایس ایف ٹی فائلنگ کی باریکیوں، اس کے اثرات اور ممکنہ فوائد کی وضاحت کی جو محکمہ اور ٹیکس دہندہ دونوں کو حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محکمہ کا شفافیت اور غیر مخالفانہ رویہ ایک نیا معمول ہے اور اسے آگے بڑھ کر مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں شرکاء سے تجاویز طلب کیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اے آئی کے استعمال نے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تجزیہ کرنے کے طریقے کو تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے محکمہ انکم ٹیکس اور ٹیکس دہندگان کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں پیشہ ور افراد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں رپورٹنگ اداروں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔انکم ٹیکس محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر انمول دیپ سنگھ نے اس موضوع پر ایک مختصر پریزنٹیشن دی۔ جموں وکشمیر بنک کے سی ایف او جناب فیاض غنی، جموں وکشمیر بنک کے چیف کمپلائنس آفیسر، جناب پیر مسعود چیستی، آئی آر ایس، آئی رجسٹڑیشن، جموں وکشمیر جناب بشیر بٹ، ایڈیشنل کمشنر (سٹیٹ ٹیکسز)، کشمیر جناب شکیل مسعود، آئی آر ایس، ڈائریکٹر انکم ٹیکس، آئی اینڈ سی آئی، چندی گڑھ جناب انشومان شرما، آئی آر ایس جناب شکیل احمد گنائی، آئی سی اے آئی سرینگر کے آفیسر انچارج جناب معید لطیف اور جموں وکشمیر بینک کے دیگر افسران، ایس آر اوز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس نے اس تقریب میں شرکت کی۔
……٭……
(ق س/ط ار/ م پ / ا ل:07-11-2024)