• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, September 14, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Jammu Kashmir

حیدرآباد کے میڈیا وفد کا دورہ جموں وکشمیر سرینگر اسمارٹ سٹی کے آئی سی سی سی کے دورے کے ساتھ اختتام پذی

JK News Service by JK News Service
November 8, 2024
in Jammu Kashmir
A A
حیدرآباد کے میڈیا وفد کا دورہ جموں وکشمیر سرینگر اسمارٹ  سٹی کے آئی سی سی سی کے دورے کے ساتھ اختتام پذی
FacebookTwitterWhatsapp

سرینگر، 08 نومبر2024/ پریس انفارمیشن بیورو حیدرآباد کے زیر اہتمام حیدرآباد کے میڈیا وفد کا سات روزہ دورہ آج سرینگر میں سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ (ایس ایس سی ایل) کے زیر انتظام انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (آئی سی سی سی) کے تفصیلی دورے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ آئی سی سی سی، سرینگر کی شہری دوست سمارٹ سٹی میں تبدیلی کا سنگ بنیاد ہے، جو ملک بھر میں 100 سمارٹ شہروں کی ترقی کے بھارت کے قومی وژن کے ساتھ آہنگ ہے۔
وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے، آئی سی سی سی کے جنرل منیجر، جناب شفقت بشیر نے ایک انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا جس میں ایس ایس سی ایل کی طرف سے شہریوں کے لئے ایک ذمہ دار اور موثر شہری انتظامی نظام بنانے کے لئے جاری منصوبوں اور پیشرفتوں کو پیش کیا گیا۔ جناب شفقت بشیر نے اُن منصوبوں کے بنیادی ڈھانچے پر روشنی ڈالی جو ان اقدامات کو آگے بڑھاتا ہے، خاص طور پر وسیع آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک جو پورے شہر میں پھیلا ہوا ہے اور جس سے موثر نگرانی، ریئل ٹائم ڈیٹا پروسیسنگ اور باخبر فیصلہ سازی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی شہری حلوں پر ایس ایس سی ایل کی توجہ سرینگر کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سمارٹ سٹی آپریشنز کا نمونہ بنا رہی ہے۔
ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، ایس ایس سی ایل نے 100 برقی بسیں شروع کی ہیں، جن میں سے ہر ایک کی حقیقی وقت میں آئی سی سی سی کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے تاکہ راستے بہتربنائے جاسکیں، اخراج کو کم کیا جاسکے اور عوامی نقل و حمل کی کارکردگی میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔ جناب شفقت بشیر نے مزید کہا کہ یہ بسیں نہ صرف ماحولیاتی طور پر پائیدار ہیں بلکہ رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے بہتر شہری نقل و حرکت میں بھی معاون ہیں۔
سیشن کے دوران، جناب شفقت بشیر نے وفد کو بتایا کہ ”منصوبہ بندی کے تحت نصب ہونے والے 1052 نگرانی کیمروں میں سے 820 کیمرے پہلے ہی شہر بھر کے اہم چوراہوں پر نصب کیے جا چکے ہیں، جس سے عوامی تحفظ نمایاں بہتری آرہی ہے اور ٹریفک کے انتظام کو بہتر کیا جا رہا ہے۔“ نگرانی کے ان نظاموں کا انضمام ایس ایس سی ایل کو ریئل ٹائم ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنا دیتا ہے، جس سے مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی اور حادثات اور ٹریفک کے مسائل پر فوری ردعمل ممکن ہوتا ہے۔
وفد کو یہ جائزہ دیا گیا کہ کس طرح آئی سی سی سی قومی سمارٹ سٹی مشن کا ایک لازمی حصہ بنتا ہے، جس سے سرینگر کو مستقبل کے شہر کے انتظام کے لیے ایک معیار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ مختلف شعبوں میں ڈیٹا کے انضمام کے ذریعے، آئی سی سی سی شہر کو حقیقی وقت میں معلومات فراہم کرتا ہے، بین المحکمہ تعاون کو فروغ دیتا ہے اور شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرتا ہے۔
یہ دورہ وادی کشمیر میں میڈیا وفد کے دورے کے کامیاب اختتام کی علامت ہے۔ وفد نے پورے دورے کے دوران حاصل کی گئی معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
……٭……
(ق س/س ک/ م پ / ا ل:08-11-2024)

Previous Post

J&K people found their voice after passage of resolution on special status restoration: CM Abdullah

Next Post

عرس علمدار ملک کشمیر کی اختتامی تقریب، کے موقعے پر مولینا غلام رسول حامی نے قوم کو تعلیمات شیخ العالم پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔

Next Post
عرس علمدار ملک کشمیر کی اختتامی تقریب، کے موقعے پر مولینا  غلام  رسول حامی نے قوم کو تعلیمات شیخ العالم پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔

عرس علمدار ملک کشمیر کی اختتامی تقریب، کے موقعے پر مولینا غلام رسول حامی نے قوم کو تعلیمات شیخ العالم پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.