Posted On: 08 NOV 2024 3:50PM by PIB Delhi
ایم وائی بھرتھ ، تمل ناڈو کے ذریعہ مرکزی وزارت داخلہ،کھیل اور نوجوانوں کے امور کی مرکزی وزارت اور شری سائی رام انجینئرنگ کالج، چنئی کے اشتراک سے گورنمنٹ یوتھ ہاسٹل، اڈیار، چنئی میں 09 نومبر سے 15 نومبر 2024 تک کشمیری یوتھ ایکسچینج پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا۔اس کے لئے سی آر پی کے ایس این وائی کے 12 اسکورٹنگ افسران کے ساتھ کشمیر میں دہشت گردی سے متاثرہ6 اضلاع یعنی اننت ناگ، کپواڑہ، بارہمولہ، بڈگام، سری نگر اور پلوامہ سے 132 سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس سات روزہ پروگرام میں حصہ لیں گے۔
اس پروگرام کا مقصد وادی کشمیر میں نوجوانوں کے درمیان قومی یکجہتی، سالمیت اور امن کو فروغ دینا، شرکاء کو ملک کے ثقافتی، صنعتی، تاریخی، مذہبی اور تعلیمی دلچسپی کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ، شرکاء کو قابل لحاظ علم حاصل کرنے میں مدد کرنا تاکہ وہ اپنے اطراف کے ماحول، غلط فہمیوں، سماجی خلاء اور حالات کو سمجھ سکیں جو کہ وادی کشمیر میں موجود ہیں، وادی کشمیر کی سیاحت، پکاونوں، ثقافت اور دستکاری اور دیگر مصنوعات کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرنا ، سماجی و ثقافتی، مذہبی و سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی صورت حال پر ایک دوسرے کی فہم کو سمجھنے،ستائش کرنے اور موازنہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ، ہندوستان کے آئین، شہریوں کے فرائض اور ذمہ داری، قومی یکجہتی، حب الوطنی اور ملک کی ترقی کے بارے میں معلومات اور اطلاعات فراہم کرنا، کشمیری نوجوانوں کو تکنیکی اور صنعتی ترقی سے روشناس کرنا ، جو ملک کی مختلف ریاستوں میں ہورہی ہے ،نیز مختلف ریاستوں میں دستیاب ترقیاتی سرگرمیوں، ہنر مندی کی ترقی، تعلیمی اور روزگار کے مواقع پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
جنوبی چنئی سے معزز رکن پارلیمنٹ تھمیزاچی تھنگاپانڈیان آڈیٹوریم، یوتھ ہاسٹل، اڈیار میں سات روزہ پروگرام کا افتتاح 09 نومبر 2024 کو شام 4.30 بجے کریں گے۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے دیگر معززین میں جناب پرکاش گوونداسامی، آئی اے ایس، پرنسپل سکریٹری/کمشنر، محکمہ زراعتی مارکیٹنگ اور ایگری بزنس، حکومت تمل ناڈو، ڈاکٹر بی شمونڈیشوری، آئی پی ایس، انسپکٹر جنرل آف پولیس، سی او /او، ڈی جی پی /ایچ او پی ایف ، چنئی، جناب ایم انادورائی، آئی آئی ایس ،ایڈیشل ڈائرکٹر جنرل، پریس انفارمیشن بیورو اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، چنئی، جناب سائی پرکاش لیو متھو، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، سری سائی رام انجینئرنگ کالج، چنئی اور جناب ایس سینتھیل کمار، اسٹیٹ ڈائریکٹر، ایم وائی بھرتھ، تمل ناڈو اور پڈوچیری شامل ہیں۔
سات روزہ پروگرام میں مختلف قسم کی سرگرمیاں بشمول ماہرین کے ذریعہ تعلیمی سیشن، شرکت کرنے والی ریاستوں کی روایتی لوک پرفارمنس، فٹنس کی سرگرمیاں، نمائش کے دورے، فوڈ فیسٹیول، کریئر گائیڈنس، اور صفائی مہم وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کشمیری نوجوانوں کو مختلف دنوں میں سکریٹریٹ، کلاکشیتر فاؤنڈیشن، بی ایم برلا پلانیٹریم، سری سائی رام انجینئرنگ کالج میں منعقد ہونے والے سیمینار، مرینا بیچ اور مہابلی پورم وغیرہ کے ایکسپوزر وزٹ کے لیے لے جایا جائے گا۔ شرکاء روزانہ شام کو اپنے علاقے کے روایتی لوک رقص بھی پیش کریں گے۔اختتامی تقریب 15 نومبر کومنعقد ہوگی۔