پیرزادہ سعید
کرناہ //تحصیل لیگل سروسز اتھارٹی کرناہ نے ٹنگڈار میں قانونی خدمات کا دن منایا۔اس سلسلے میں ایک تقریب بوائز ہائی اسکول ٹنگدار میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب ضلع قانونی خدمات اتھارٹی کی چیئرمین محترمہ شازیہ تبسم اور پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کپواڑہ کی سربراہی میں منصور احمد میر، منصف/چیئرمین تحصیل لیگل سروسز اتھارٹی کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز ایڈووکیٹ کے پرتپاک استقبالیہ خطبہ سے ہوا۔ عبدالمجید بانڈے سکریٹری بار ایسوسی ایشن کرناہ، جنہوں نے قانونی امداد کے تصور، لیگل سروس اتھارٹی ایکٹ 1987 کے تاریخی پس منظر کی وضاحت کی اور معاشرے کے پسماندہ طبقات تک پہنچنے میں لیگل ایڈ کلینک، پینل لائرز اور پی ایل وی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔منصف جج منصور احمد میرجو تقریب میں مہمان خصوصی تھے نے پر اثر خطاب کیا، جس میں تمام شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ میں قانونی خدمات کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے مفت قانونی امداد اور قانونی امداد کے کلینکس اور کمیونٹی سپورٹ کے کردار کے بارے میں آئینی دفعات پر بھی روشنی ڈالی۔ ایڈوکیٹ جمیل احمد ماگرے، پینل کے وکیل TLSC کرناہ (ریسورس پرسن) نے سماجی انصاف کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے میں قانونی امداد کے اہم کردار پر روشنی ڈالی کہ ہر کسی کو خواہ اس کے پس منظر سے قطع نظر، قانونی نمائندگی تک رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے اہدافی مستحقین تک پیغام کو آگے بڑھانے میں تعلیمی ادارے کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایڈوکیٹ امتیاز رشید بٹ پینل وکیل، TLSC کرناہ (ریورس پرسن) نے لیگل سروس اتھارٹی ایکٹ 1987 کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔صدر بار ایسوسی کرناہ ایڈوکیٹ قاضی محبوب الہی نے مستحقین تک رسائی کے لیے قانونی آگاہی کے پروگراموں کی اہمیت پر گفتگو کی۔ہیڈماسڑ بوائز ہائی اسکول ٹنگڈار محترمہ نسرین عارف نے بھی ایک ایسے معاشرے کو فروغ دینے میں قانونی امداد کے اہم کردار پر زور دیا جہاں انصاف کی بالادستی ہو۔ انہوں نے اپنے خطاب میں آنے والی نسلوں کو ان کے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔