پیرزادہ سعید
کرناہ//کرناہ کپوارہ شاہراہ پر صبح 8بجے ایک الٹو گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پولیس کا ایک ہیڈکانسٹبل غلام رسول ساکن راجواڑ ہندواڑہ ہلاک ہو گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے غلام رسول پولیس چوکی ٹاڈ کرناہ میں تعینات تھا اور اتوار کی صبح اپنی ہی آلٹو کار زیر نمبر JK09B 2325 میں کپواڑہ کی طرف سفر کرتے ہوئے سادھنا ٹاپ کرناہ کے قریب خونی نالہ میں حادثے کا شکار ہو گیا اور موقع پر ہی فوت ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مذکور پولیس اہلکار کسی سرکاری کام کے سلسلے میں کپوارہ جا رہا تھا، تو اس دوران صبح اس کی گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی، صبح سے شام تک اس حادثہ کے بارے میں کسی کو کوئی اطلاع نہیں تھی کیونکہ گاڑی گہری کھائی میں جا گری تھی، اس واقعہ کے بارے میں پولیس کو تب معلوم ہوا جب ایک کمرشل سومو ڈرائیور نے کھائی میں پڑھی ایک کار دیکھی اور پولیس کو اگاہ کیا اور کرالپورہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ آخری اطلاعات ملنے تک قانونی لوازمات مکمل کئے جا رہے تھے ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔