سرینگر: پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی)، سرینگر نے بارہمولہ میں میڈیا ورکشاپ ’وارتلاپ‘ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ذرایع ابلاغ سے وابستہ افراد اور حکومتی نمائندوں کے درمیان تبادلہ خیال کو فروغ دینا تھا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ جناب منگا شیرپا نے بطور مہمان خصوصی اس ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر، پی آئی بی سرینگر جناب قاضی سلمان نے باقاعدہ طور پر حاضرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے پروگرام کے مقاصد کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح وارتلاپ کو حکومت اور ذرایع ابلاغ کے درمیان خلا کو پاٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ بہتر مواصلات اور افہام و تفہیم کو منظم کیا جا سکے۔ پی آئی بی سرینگر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب سنیل کول نے پریس انفارمیشن بیورو سمیت وزارت اطلاعات و نشریات کے اندر مختلف میڈیا اکائیوں کے کام کاج کا گہرائی سے جائزہ پیش کیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ جناب منگا شیرپا نے اپنے خطاب میں ایسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے بارہمولہ کی مضبوط کارکردگی کو اس کے پیرامیٹرز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے ضلع میں مرکزی معاونت والی فلیگ شپ اسکیموں کے نفاذ، بشمول جل جیون مشن، آیوشمان بھارت، پنچایتی راج اور دیہی ترقی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ بارہمولہ ضلعے کے چیف پلاننگ آفیسرنے شرکا کو ضلع کی طرف سے باوقار ایسپریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کس طرح ضلع نے مختلف پیرامیٹرز پر اچھے رینک کو یقینی بنایا اور ترقی کی نگرانی کی اور ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے مذکورہ پروگرام کے تحت ضلع کو ملنے والے تمام چھ انعامات کی فہرست بھی پیش کیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر، پریس انفارمیشن بیورو، سرینگر جناب قاضی سلمان نے فروری 2025 میں طے شدہ آئندہ ڈبلیو اے وی ای ایس سمٹ کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ سامعین میں شامل طلبہ کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے جناب سلمان نے ان طلبہ پر زور دیا کہ وہ دستیاب ڈبلیو اے وی ای ایس چیلنجز کے لیے سائن اپ کریں اور اس موقع کو فروغ دیں اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ شیر کریں۔ چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر مستورا نے آیوشمان بھارت اسکیم اور ضلع میں اس کی پیشرفت کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کس طرح پیچیدہ طریقہ کار انجام دیا گیا ہے جہاں 14 ہسپتالوں کو اس اسکیم کے ساتھ شامل کیا گیا ہے اور اس سے ضلع بھر میں عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ بارہمولہ کے جل شکتی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر جناب اعجاز احمدنے جل جیون مشن (جے جے ایم) کی پیش رفت کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے محکمہ کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجز پر روشنی ڈالی اور پینے کے پانی کے غلط استعمال کے ساتھ ساتھ آبی وسائل کی کمی کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ جناب اعجاز احمد نے محفوظ پانی فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح جل جیون مشن نہ صرف ضلع بلکہ پوری دنیا میں ایک لائف لائن ہے۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، بارہمولہ جناب افتخار نسیم نے تحریک شکرانہ پیش کرتے ہوئے پی آئی بی سرینگر کی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جناب سنیل کول نے انجام دئے۔ اس موقع پر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر جناب ماجد پنڈت اور پی آئی بی سرینگر کے دیگر عملے کے ارکان کے علاوہ جناب افہام الاسلام آئی اے بھی موجود تھے