سرینگر///جموں کشمیر پریس کارپس نے جموں و کشمیر کے ممتاز اخبارات کے مدیران کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ اقدام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے، جس میں انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اخبارات کے لئے سرکاری اشتہارات کو ڈی اے وی پی شرح پر نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مدیران اعلیٰ کی جانب سے اشتہارات کو ڈی وی اے پی شرح پر نافذ کرنے کا مطالبہ ایک اہم معاملہ ہے اور اس تفاوت کو دور کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔ پریس کارپس نے کہا ہے دلی ، چندی گڑھ اور دیگر مرکزی علاقوں میں پہلے یہ سرکاری اشتہارات ڈی وی اے پی ریٹ پر جاری کیئے جاتے ہیں اور اب جموں کشمیر سرکار خاص کر ایل جی انتظامیہ کو بھی اس معاملے پر غور کرنا چاہئے ۔ پریس باڈی نے اس بات پر زور دیا کہ ڈی اے وی پی کی شرحوں کا نفاذ نہ صرف قابل جواز ہے بلکہ خطے میں اخباری صنعت کی مالی استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اخباری صنعت معلومات کو پھیلانے اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تاہم، ڈی آئی پی آر کی طرف سے پیش کردہ موجودہ اشتہاری نرخ جموں و کشمیر میں میڈیا ہاو ¿سز کی بقا اور ترقی کے لیے ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اس مسئلے کو حل کرنے میں تیزی سے کارروائی کریں اور اشتہارات کی شرحوں کو ڈی اے وی پی ڈھانچے کے مطابق لائیں، جیسا کہ دہلی اور چندی گڑھ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کرتے ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس اقدام سے جموں کشمیر کے اخبارات کو فروغ ملے گاور اخباری اداروں میں کام کرنے والوں کےلئے ایک راحت کا اقدام ہوگا۔