کرناہ //یوم جمہوریہ کے موقع پر انتظامیہ نے کرناہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی پیرزادہ سعید کو اپنے پیشے کے تئیں ایمانداری لگن اور شاندار کام انجام دینے پر اعزاز سے نوازا ہے ۔پیرزادہ سعید گزشتہ 30 برسوں سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے ماضی میں نہ صرف ریڈیو کشمیر سرینگر کے معروف پروگرام شہربین میں کرناہ علاقے کے مسائل کو اعلی حکام کی نوٹس میں لایا بلکہ وادی سے شائع ہونے والے متعدد معروف روزناموں میں رپورٹنگ کی ،پیرزادہ سعید آج بھی وادی کے کئی ایک معروف روزناموں کےلئے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور علاقے میں انہیں عزت کی نگاہوں سے دکھا جاتا ہے ۔پیرزادہ سعید کو یہ اعزاز صحافتی شعبہ میں کراں قدر خدمات انجام دینے کےلئے ایس ڈی ایم کرناہ ظفر احمد لون نے دیا ہے ۔معلوم رہے کہ پیرزادہ سعید معروف صحافی اور روزنامہ کشمیر عظمی کے نامہ نگار اشفاق سعید کے والد ہیں۔پیر زادہ سعید نے کرناہ انتظامیہ کا شکرایہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے کام کے تئیں انہیں اس اعزاز کیلئے منتخب کیا ۔