کرناہ //یوم جمہوریہ کے موقع پر کرناہ سب ڈویژن میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا گیا، سب سے بڑی تقریب منی سکرٹریٹ ٹنگڈار میں منعقد ہوئی جہاں ایس ڈیم ایم کرناہ نے جھنڈا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔
پولیس ،این سی سی فائر اینڈ ایمرجینسی سروس ،فارسٹ پروٹیکشن فورسز کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا اس دوران مختلف اسکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے رنگا رنگ تمدنی اور ثقافتی پروگرام پیش کئے اس دوران وہاں ایک پہاڑی ڈرامہ بھی پیش کیا گیا جس کو وہاں موجود حاضرین نے خوب سہرایا ۔ایس ڈی ایم کرناہ ظفر احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرناہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا حاکہ پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ سرحد سب ڈویژن میں بھی ملک کے باقی حصوں کی طرح تعیراتی کام جاری ہیں ۔اسی طرح لائن آف کنٹرول پر واقع گائوں ٹیٹوال میں بھی فوج کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ایسی ہی تقریبات چھمکوٹ اور ٹنگڈار کے سبھی نجی اسکولوں میں منائی گئیں جہاں اسکولوں کے سربراہان نے جھنڈا لہرایا ۔تحصیل لیگل سروسز کمیٹی ٹنگڈار نے بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر کورٹ کمپلیکس ٹنگڈار میں قومی پرچم لہرایا۔ تحصیل لیگل سروسز کمیٹی ٹنگڈار کے منصف جج وچیئرمین، منصور احمد میر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔جنہوں نے جھنڈا لہرایا ۔اس موقع پر وہاں موجود پولیس کے دستوں نے پریڈ میں حصہ لیا
ڈگری کالج کرناہ میں کالج کے پرنسپل نے جھنڈا لہرایا ۔کالج کے بچوں نے اس موقع پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کئے ۔ایسی ہی تقریب کھدری کرناہ میں انجام دی گئی جہاں 12میگاوات بجلی پروجکٹ کی تعمیر پر معمور عہدیدان نے جھنڈا لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی ۔