نئی دہلی //سیو شاردا کمیٹی کشمیر رجسٹرڈ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے شاردا کوریڈور کو کرتار پور کوریڈور کی طرز پر دوبارہ کھولنے کی بات کہی۔ پریاگ راج کمبھ میلہ میں سرینگری کے شنکراچاریہ کے ساتھ درشن ملاقات کے دوران، وزیر داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت ہند اس سمت میں کام کر رہی ہے، جب سرینگری کے مذہبی رہنما نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا۔
معلوم رہے کہ 22 مارچ 2023 کو ایل او سی ٹیٹوال میں شاردا مندر کے براہ راست افتتاح کے دوران سیو شاردا کمیٹی کے سربراہ رویندر پنڈتا نے سوال اٹھایا تھا کہ شاردا مندر کو بھی کرتار پور کی طرز پر آر پار کھولا جائے تو وزیر داخلہ نے جواب دیا تھا کہ کرتار پور کوریڈور کی طرز پر، حکومت ہند شاردا کوریڈور کو دوبارہ کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔سیو شاردا کمیٹی کشمیر رجسٹرڈ 2006 سے ایل او سی کے پار مذہبی اور ورثہ سیاحت سمیت شاردا پیٹھ (POK) کے دوبارہ کھولنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔