• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, September 14, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

جموں میں انقلاب اسلامی کی عظیم الشان تقریب، علما، دانشوروں اور عوام کی بھرپور شرکت

JK News Service by JK News Service
February 9, 2025
in اردو خبریں
A A
جموں میں انقلاب اسلامی کی عظیم الشان تقریب، علما، دانشوروں اور عوام کی بھرپور شرکت
FacebookTwitterWhatsapp

 

گھڑیال نیوز

جموں: شیعہ فیڈریشن جموں، انجمن حسینی بٹھنڈی، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمن صاحب الزمان کرگل، انجمن امامیہ لہہ اور رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے جشنِ بزرگ انقلاب اسلامی کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں علمائے کرام، دانشوروں، شعراء، طلبہ اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے انقلاب اسلامی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے دوران مختلف مقررین نے انقلاب اسلامی کی اہمیت، اس کے اثرات اور شہدائے انقلاب کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے انقلاب اسلامی کو محض ایک سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ ایک فکری اور روحانی انقلاب قرار دیا

شیعہ فیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ “انقلاب کے تئیں ہماری عقیدت، ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔” انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے دنیا میں ایک نئی روح پھونکی اور مظلوموں کو استعماری طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔
تقریب کی نظامت انجمن امامیہ بٹھنڈی کے جنرل سیکرٹری سید فدا حسین رضوی نے انجام دی، جبکہ اختتام پر لال دین صاحب نے خطبہ شکرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر معروف عالم دین شیخ فردوس نے انقلاب اسلامی کے فلسفے اور اس کے اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔
عابد صفوی اور دیگر مقررین نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ اور شہدائے انقلاب کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی صرف ایک قوم یا ملک تک محدود نہیں بلکہ یہ مظلوموں کی فتح اور باطل کے خلاف صدائے حق کی علامت ہے۔
تقریب میں نوجوانوں، طلبہ اور عوام کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی، جو انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی عقیدت اور وابستگی کا اظہار تھا۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہمیشہ حق اور انصاف کی حمایت کرتے رہیں گے اور اس انقلاب کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے۔
یہ عظیم الشان تقریب ایک بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ انقلاب اسلامی کے پیغام کو مزید فروغ دیں گے اور اس کے حقیقی مقاصد کو سمجھنے اور اپنانے کی کوشش کریں گے۔

Previous Post

Youth dies under mysterious circumstances in Kulgam

Next Post

Intruder nabbed from LoC in Rajouri

Next Post

Intruder nabbed from LoC in Rajouri

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.