شبیر بٹ۔۔ /پلوامہ
جی آربیگ میموریل فاؤنڈیشن، کی جانب سے سماجی خدمات کا سلسلہ جاری رکھتےآج نہامہ پلوامہ میں ایک مفت میگا طبی کیمپ کرنے کا علاوہ خور روزگار مشن کے تحت ایک ٹیلرنگ یونٹ کا بھی افتتاح کیا میڈیکل کیمپ کا افتتاح معروف صحافی اور جی آر بیگ فاونڈیشن کے میڈیا ہیڈ شاہد رشید نے کیا جبکہ ٹیلرنگ سینٹر کا افتتاح فاونڈیشن کے چیرمین اشتیاق بیگ نے کہا۔ اس موقع پر سینکڑوں بیماروں کو علاج ومعالجہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئی مقامی لوگوں نے بتایا کہ فاونڈیشن کے اس قدم سے علاقے کے لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوگی ہے اور اس طرح کے میڈیکل کیمپ مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہیں۔اس موقع پر اشتیاق بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ فاونڈیشن عوامی سہولت کے لیے میڈیکل کیمپس کا اہتمام جموں وکشمیر کے طول و ارض میں کر رہی ہے تاکہ غریب عوام کو راحت ملے اشتیاق بیگ نے کہا کہ نہامہ میں خواتین کو با اختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور ٹیلرنگ مرکز کا اہتمام کیا گیا ہے اواضح رہے کہ ٹرسٹ لوگوں کی فلاح و بہبود اور اور انہیں معاشی طور پر با اختیار بنانے کے لیے یونین ٹیریٹری کے طول وعرض میں ایسے اقدامات عملا رہا ہے ۔ یہ پروگرام ”بیگ فاطمہ_ہنر سے روزگار” پروگرام کی ایک کڑی ہے جس کے تحت خواتین اور پسماندہ افراد کو معاشی طور بااختیار بنانے اور انہیں پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت کی ترقی کے مواقع فراہم ہو سکیں ۔ ساتھ ساتھ وادی کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ معاشی اور اقتصادی طور خود کفیل بن سکیں۔اسکے علاوہ نشہ مکھت سماج بنانے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائ گئی