کرناہ //مدرسہ صوت القرآن دلدار کرناہ کے پانچ حفاظ کرام نےایک ہی بیٹھک میں مکمل قرآن کریم سنایا اس موقع پر لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کیں ۔ مدرسہ کے مہتمم قاری عبدالرزاق ،مفتی طاہرنقاش بٹ ، اور ان طلباء کے حفظ کے اساتذہ کرام کو خصوصی مبارکباد پیش کی گئی جن کی محنت لگن اور جاں فشانی کی بدولت ان طلباء نے اپنے سینوں کو کلام الہی سے روشن کیا. حافظ صاحب شفیع و ظہور احمد بدھن نے قاری وحافظ وجاہت احمد صاحب کے پاس حفظ کیا.
ریحان مرتضیٰ کےاستاذ حفظ قاری خوشحال احمد بلالی صاحب ہیں.مشاہد الطاف نے مفتی محمد امجد صاحب البلالی کےپاس حفظ کیا اورمزمل احمد بدھن کے استاد حافظ مولانا غازی حسین شاہ ہیں.
ان طلباء کی بیٹھک درج ذیل اساتذہ کرام نے سنی.