بڈگام 17 فروری جموں و کشمیر میں بدلتے موسمی حالات کے برے اثرات قدرتی چشموں اور ندی نالوں پر نظر آرہے ہیں وہی اج ماگام بڑگام میں لوگوں نے احتجاج کیا اور بتایا کہ پینے کی پانی کی قلت سے مشکلاتوں کا سامنا ہے ماگام کے لوگ مسلسل پچھلے کئی دنوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں جس کی وجہ سے روز مرہ کی زندگی میں بہت سارے مشکلات دیکھنے کو مل رہے ہیں
اس سال مسلسل موسم خشک رہنے کی وجہ سے ندی نالوں اور قدرتی چشموں میں پانی کی کمی ہوئی ہے جس سے لوگوں میں تشویش نظر ارہا ہے
ماگام کے لوگوں کو پینے کا پانی نالے فیروز پور سے اتا ہے جس میں پانی کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے ہم نے ایگزیکیو انجینیئرجل شکتی بڈگام شکیل الرحمن سے بات کی انہوں نے بتایا اس سال برف باری کم ہونے کی وجہ سے چشموں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح کم ہوئی ہے جس سے لوگوں کو مشکلات پیش ا رہے ہیں ایگزیکیو انجینئر بڑگام نے بتایا لوگوں کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور ہم پوری کوشش کر رہے ہیں لوگوں کو پینے کا پانی فراہم ہو اس سال نالے فیروز پورا سے ہمیں تقریبا 30 فیصدی پانی مل رہا ہے جس سے ماگام کے لوگوں کی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہے ہم پینے کے پانی کا ٹینکر لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں جس سے وہ اپنی ضروریات پورے کر سکتے ہیں اور لوگوں کو مشورہ بھی دیا برف باری کم ہونے کی وجہ سے پانی قلت ہے اب لوگوں کو بھی باضمیر شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے پانی کو کم خرچہ کریں جس سے روز مرہ کی زندگی میں اسانی ہو سکتی ہے