ضلع کپواڑہ کے کلاروس علاقے کے طاہرآباد لشٹیال گاؤں میں گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی غائب ہے،
جس کی وجہ سے مقامی آبادی شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
ماہِ رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کی عدم دستیابی نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے انہیں پرانے دور کی طرح موم بتیاں جلا کر راتیں گزارنی پڑ رہی ہیں۔
عوام نے الزام لگایا کہ حکومت کے بڑے بڑے وعدے محض کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں، اور زمینی سطح پر انہیں کسی بھی قسم کا ریلیف نہیں مل رہا۔
اہلِ علاقہ نے ضلع انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جلد از جلد بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے،
تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔