کرناہ //جموں و کشمیر ٹیچر فورم زون چھمکوٹ اور ٹنگڈار کی جانب سے آج منی سیکرٹریٹ کرناہ میں ایک پروقار تقریب کے دوران سالانہ کلینڈر کا باضابطہ اجراء کیا ۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم کرناہ ظفر احمد لون مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ زونل ایجوکیشن افسر ٹنگڈار رانا شاہ محمد اور زونل ایجوکیشن افسر چھمکوٹ محمد اقبال چوہان مہمانانِ ذی وقار کی حیثیت سے شریک ہوئے۔تقریب میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ مختلف سماجی و تجارتی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ مقررین نے اس دوران کلینڈر کی افادیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقے کے تعلیمی منظرنامے کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور مستقبل میں بھی ایسے کلینڈرز جاری کیے جانے چاہئ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی ایم کرناہ ظفر احمد لون نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں، تاکہ نئی نسل ایک باشعور اور مثالی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ زونل ایجوکیشن افسران رانا شاہ محمد اور محمد اقبال چوہان نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے ٹیچر فورم کی اس کاوش کو سراہا ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کی معیاری تعلیم اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں، تاکہ وہ سماج میں ایک بہترین انسان بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی علم دینا نہیں بلکہ طلبہ میں اخلاقی اور سماجی شعور بیدار کرنا بھی ضروری ہے۔نوجوان صحافی اشفاق سعید نے بچوں کی اخلاقی تعلیم پر زور دیا ۔اس کے علاوہ سماجی کارکن ڈاکٹر اعجاز لون، بیوپار منڈل کرناہ کے صدر حاجی تسلیم میر، ٹی جیک صدر زون ٹنگڈار جاوید احمد قریشی، ای جیک صدر فرید احمد خان، وائس پرنسل ہائی اسکنڈی اسکول ٹاد غلام مصطفٰی نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔ نظامت کے فرائض ٹیچر فورم زون چھمکوٹ کے صدر الطاف احمد خواجہ نے انجام دیے، جبکہ آخر میں سید مبشیر شاہ نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں ٹیچر فورم کے زون صدر ٹنگڈار، اعجاز قریشی، نائب صدر جاوید احمد بٹ، جنرل سیکریٹری ظہیر یونس ،ظہور احمد قریشی اور جاوید احمد لون بھی موجود رہے ۔