کرناہ//گرمیاں شروع ہوتے ہی وادی بھر کے ساتھ ساتھ کرناہ میں بھی شجر کاری کا آغاز ہوا ہے جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیکر پودے لگائے ۔سرحدی دیہات ٹیٹوال اور سماری میں “ایک پودا ماں کے نام” مہم کے تحت شجرکاری مہم انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ماحولیاتی آگاہی اور ذمے داری کو فروغ دینا تھا۔ اس مہم میں 300 سے زائد اسکولی بچوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور پودے لگا کر قدرتی ماحول کی بہتری کے لیے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمانڈرشکتی وجے بریگیڈ شری کے عالم (فارسٹ رینجر افسر) اے ایم میر (ایس ایچ او، ٹیٹوال) سمیت علاقہ کے معززین نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمانڈر نے اپنی موجودگی اور حوصلہ افزا الفاظ کے ذریعے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے طلاب کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر ہائے سے وابستہ افراد کو آگے آنا چاہئے تاکہ۔یہ اقدام بھارتی فوج کے ماحولیاتی تحفظ اور بقا کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔