سرینگر، 18 مارچ (جے کے این ایس): حکومت نے منگل کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں سال 2024 کے دوران 8,355 کینسر کے کیسز سامنے آئے ہیں، جو کہ پاپولیشن بیسڈ کینسر رجسٹری کے مطابق درج کیے گئے ہیں۔
اسمبلی میں جسٹس حسنین مسعودی کے سوال کے تحریری جواب میں، حکومت نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں کینسر کے کل 50,551 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ سال 2024 میں 8,355 نئے کیسز درج کیے گئے۔
حکومت نے مزید بتایا کہ جموں و کشمیر میں کل کینسر کیسز کے تناسب میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح مستحکم رہی ہے، اور ابھی تک خریو اور کھنموہ کے سیمنٹ فیکٹریوں کی آلودگی اور اخراجات کے اثرات پر کوئی تحقیقی جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ “ایس کے آئی ایم ایس” میں کوئی ایسی کانفرنس منعقد نہیں ہوئی جہاں سرینگر کو باضابطہ طور پر ملک کا “لنگ کینسر کیپٹل” قرار دیا گیا ہو۔