گورنمنٹ ڈگری کالج بیروہ کے سیمنار ہال میں معروف ادیب شاعر اور ادبی مورخ عبدالاحد آزاد کی یاد میں ایک ادبی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب پرمعروف دانشور ادیب سابقہ سربراہ مرکز نور کشمیر یونورسٹی پروفیسر بشر بشیر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ معروف براڈ کاسٹر ، قلمقار، ادیب اور شاعر گلشن بدرنی مہمان ذی ویقار کی حثیت سے موجود تھے۔ تقریب کی صدارت کالج کی پرنسپل پروفیسر تبسم لون صاحبہ نے کی۔ میزبانی کے فرائض شعبہ کشمیری کے سربراہ ڈاکٹر سمیر محی الدین نے انجام دئے۔ کالج کے کئی اساتذہ اور طلبا نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس نے اسے ایک یادگار اور متحرک موقع بنا دیا۔
آزاد کی یاد میں ایک خصوصی مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا جس میں طالب علموں نے شرکت کرکے آزاد کو منظوم غراج عقیدت پیش کیا گیا۔