حالیہ دنوں میں اس طرح کی کئی میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ صارفین کو ٹیلی فونک کالز یا پیغامات کے ذریعے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ جعلسازوں نے خود کو ٹرائی کے اہلکار ظاہر کر کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور رقم نکالنے کے لیے موبائل کنکشن منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔
اس سلسلے میں، یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) صارفین کے ساتھ پیغامات کے ذریعے یا کسی اور طرح سے موبائل نمبر منقطع ہونے کے حوالے سے بات چیت شروع نہیں کرتی ہے۔ ٹرائی نے کسی تیسری فریق ایجنسی کو بھی ایسے مقاصد کے لیے صارفین سے رابطہ کرنے کا اختیار نہیں دیا ہے۔ لہذا، کسی بھی قسم کے رابطے(کال، پیغام، یا نوٹس) جو ٹرائی سے ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں اور موبائل نمبر منقطع ہونے کی دھمکی دیتی ہیں اسے ایک ممکنہ دھوکہ دہی کی کوشش سمجھی جانی چاہیے اور اس پر غور نہیں کیا جانا چاہیے۔
بلنگ، کے وائی سی یا غلط استعمال کی وجہ سے کسی بھی موبائل نمبر کا رابطہ منقطع کرنا متعلقہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مشتبہ دھوکہ بازوں کا شکار ہونے سے بچیں۔ انہیں یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ وہ متعلقہ ٹی ایس پی کے مجاز کال سینٹرز یا کسٹمر سروس سینٹرز سے رابطہ کرکے ایسی کالز کی تصدیق کریں۔
شہریوں کی اسبات کے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ سائبر جرائم اور مالیاتی دھوکہ دہی کے لیے ٹیلی کام وسائل کے غلط استعمال کو روکنیں اور اس سلسلے میں وہ محکمے کے ٹیلی کمیونیکیشن سنچار ساتھی پلیٹ فارم پر چکشو سہولت کے ذریعے مشتبہ جعلی مواصلات کی اطلاع دیں۔ اس پلیٹ فارم کو https://sancharsaathi.gov.in/sfc/ پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ سائبر کرائم کی تصدیق شدہ مثالوں کے لیے، متاثرین کو نامزد سائبر کرائم ہیلپ لائن نمبر ‘1930’ یا سرکاری ویب سائٹ https://cybercrime.gov.in/ کے ذریعے واقعے کی اطلاع دینی چاہیے۔
(PIB)