ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے اتوار کے روز ایک حالیہ المناک واقعے کی روشنی میں پکنک سمیت اسکول کے گھومنے پھرنے کے لئے پیشگی اجازت کے حصول کی اہمیت پر زور دیا جس میں کالج کی دو طالبات کی جانبحق ہونے کا دعوی کیا گیا ۔ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایتو نے گورنمنٹ ڈگری کالج سوگام کے طلباء سے متعلق حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کیا گیا جو پکنک کے راستے میں جاتے ہوئے وود پورہ میں سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ڈاکٹر موصوف نے بتایا کہ پکنک طلباء کی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے لیکن حفاظت کو ہمیشہ پہلی ترجہی ہونی چاہے اور کوئی بھی اسکول متعلقہ زونل ایجوکیشن آفس ، چیف ایجوکیشن آفس ، یا ڈائریکٹوریٹ سے مناسب اجازت حاصل کیے بغیر پکنک کا اہتمام نہیں کرے گا۔ جہاں بھی ضروری ہو مقامی حکام کو بھی مطلع کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسکول کے تمام سفر میں مناسب تجربہ کار اور عملہ بھی شامل ہونا چاہئے اور نقل و حمل کے انتظامات میں اضافی احتیاط کا استعمال کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ہمارا محکمہ جلد ہی ایک باضابطہ سرکیولر جاری کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ تمام اداروں میں ان رہنما اقدامات کو نافذ کیا جائے۔
طلباء کی فلاح و بہبود سے محکمہ کی وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹر موصوف نے کہااگرچہ اسکول ایسے تفریحی مواقع کے مستحق ہیں لیکن ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم والدین کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہر اقدام کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر ایتو نے سوگوار خاندانوں سے بھی دلی تعزیت کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ پاک حادثے میں از جان ہونے والی طالبات کو جنت الفروس عطاء فرامائے اور انکے والدین کو یہ دلخراش صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔