کپواڑہ/16 اپریل.
معروف سماجی اور صحافتی شخصیت بٹ مظفر کی سالی کے انتقال پر تعزیت کے لیے مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی حلقوں کی جانب سے بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔
مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ایم ایل اے کپواڑہ میر محمد فیاض، ڈی ڈی سی ممبر کپواڑہ حاجی فاروق، متعدد سماجی کارکنان، معزز علمائے کرام، اور صحافتی اداروں سے وابستہ سئینر صحافی ارشاد احمدوانی۔راجہ منظور۔ڑارجنیداورینگ جرنلسٹ ایسوسیشن کے پرزیڑنٹ ملک الفت ساگررفیق وغیرہ نے بٹ مظفر کےسالی کے رہائش گاہ پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا کرے۔
اس موقع پر مقامی آبادی کی جانب سے بھی بٹ مظفر اور ان کے خاندان کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا،
جس سے ان کے ساتھ عوامی تعلقات کی گہرائی کا اندازہ ہوتا ہے۔