• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, June 8, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

نالہ بت موجی پر قائم فیض آباد دلدار کا عارضی پل تعمیر کا منتظر

اسکولی بچے روز خطرہ مول لینے پر مجبور ،فوری تعمیر کا مطالبہ

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
April 19, 2025
in اردو خبریں
A A
نالہ بت موجی پر قائم فیض آباد دلدار کا عارضی پل تعمیر کا منتظر
FacebookTwitterWhatsapp

کرناہ// کرناہ کے علاقے میں نالہ بت موجی پر واقع فیض آباد دلدار (اے) کا عارضی لکڑی کا پل مقامی آبادی، خصوصاً اسکول جانے والے بچوں کے لیے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔ بارشوں کے دوران نالے میں پانی کی سطح بڑھنے پر یہ پل عبور کرنا نہایت جان لیوا مرحلہ بن جاتا ہے۔روزانہ درجنوں بچے اسی خستہ حال پل کو پار کر کے تربونی، مقام چنی پورہ اور کھوڑپارہ جاتے ہیں، جبکہ دوسری طرف کے بچے دلدار، بٹ پورہ، کنڈی اور دیگر علاقوں کے اسکولوں کا رخ کرتے ہیں۔ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ بچے ہر روز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اس پل کو پار کرنے پر مجبور ہیں۔ ذرا سی لغزش کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی مقامی افرادکے مطابق سرکار نے ماضی میں کئی مرتبہ پل کی تعمیر کا وعدہ کیا، منصوبے بھی تیار ہوئے، مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ کبھی عملی شکل اختیار نہ کر سکے۔ عوام کا کہنا ہے کہ جب پانی کی سطح بڑھ جاتی ہے تو اس پل سے گزرنا جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوتا ہے۔مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پل کی تعمیر جلد مکمل نہ ہوئی تو کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔ عوام نے حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس پل کی تعمیر نو عمل میں لائی جائے تاکہ بچوں سمیت تمام شہریوں کو ایک محفوظ راستہ میسر آ سکے۔

Previous Post

CM Omar Abdullah calls for joint efforts of Centre and J&K Govt to shape a better future

Next Post

SSG, Mughal & Sinthan Roads to Remain Closed Tomorrow Amid Bad Weather: Traffic Rural Kashmir Issues Advisory

Next Post
Sinthan Pass Road Closed for All Sorts of Movement Till March 18: Authorities

SSG, Mughal & Sinthan Roads to Remain Closed Tomorrow Amid Bad Weather: Traffic Rural Kashmir Issues Advisory

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.