سرینگر، 20 اپریل (جے کے این ایس): وادی کشمیر میں جاری بارشوں اور خراب موسمی پیش گوئی کے پیش نظر، حکام نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ وادی کے تمام اسکولوں میں کل یعنی پیر، 21 اپریل کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے ایکس پر لکھا کہ خراب موسم کے باعث حکام نے یہ فیصلہ احتیاطی طور پر لیا ہے تاکہ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مختلف اضلاع سے سیلابی صورتحال، مٹی کے تودے گرنے اور ٹریفک میں رکاوٹوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ (جے کے این ایس)