کپواڑہ// ڈپٹی کمشنر کپواڑہ آیوشی سودن کو عوامی انتظامیہ میں اعلیٰ کارکردگی پر وزیرِ اعظم کے باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے 21 اپریل 2025 کو نئی دہلی میں منعقدہ 17ویں سول سروسز ڈے کی تقریب کے موقع پر پیش کیا۔
یہ ایوارڈ بھارت میں سرکاری افسران کو عوامی خدمات کی فراہمی میں مثالی اور جدت پسندانہ کام کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ آیوشی سودن کو “اضلاع کی ہمہ جہت ترقی” کے زمرے میں یہ ایوارڈ دیا گیا، جس میں اُن کی سرحدی ضلع کپواڑہ، جموں و کشمیر میں اصلاحی اور بدلاؤ پر مبنی حکمرانی کے اقدامات پر ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔انہوں نے شمولیتی ترقی کو فروغ دینے، عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، تعلیم میں بہتری لانے اور نچلی سطح پر جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے جو کوششیں کیں، ان کے مثبت اثرات خاص طور پر دور دراز علاقوں میں عوامی معیارِ زندگی پر نمایاں طور پر ظاہر ہوئے ہیں۔ادھر ضلع کپواڑہ کے مقامی لوگوں اور عوامی نمائندوں نے آیوشی سودن کو ان کی شاندار قیادت اور کپواڑہ کو ایک نمایاں ضلع بنانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے۔سیول سوسائٹی کرناہ کے چیئرمین پیرزادہ ایس ڈی قریشی ،بار ایسوسی کرناہ سمیت میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اس کی سرہانا کی اور انہیں مبارکباد پیش کی