سری نگر، 23 اپریل (جے کے این ایس): پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں زیر تعلیم تمام کشمیری طلباء کے لیے ایک فوری ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایسوسی ایشن نے اس کشیدہ اور حساس دور کے دوران طلباء سے پرسکون اور احتیاط برتنے کا مطالبہ کرکے زور دیا ہے کہ وہ سیاسی مباحثوں میں شامل ہونے یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حساس مواد پوسٹ کرنے سے گریز کریں، کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ جے کے این ایس کو بھیجے گئے ایک بیان میں، ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوہامی نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ گھر کے اندر رہیں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو، عوامی اجتماعات سے گریز کریں، اور احتیاط بھرت لیں
انہوں نے کہا کہ “ہم تمام کشمیری طلباء سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پرسکون رہیں، سیاسی مباحثوں یا اشتعال انگیز سوشل میڈیا سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں، اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ “موجودہ صورتحال غیر مستحکم ہے اوریہ بڑھ بھی سکتی ہے، جو آپ کی حفاظت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔”
اس سلسلے میں مصیبت میں پھنسے طلباء کی فوری مدد کو یقینی بنانے کے لیے، ایسوسی ایشن نے ہیلپ لائن نمبرز جاری کئے ہیں ۔ جو کسی بھی مشکل کا سامنا کرنے والے کشمیری طلباء کو درج ذیل رابطوں تک پہنچنے میں۔مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
9149676014, 7006922829, 8825005327, 9906299199, 9602689622, 6006169477, 8082602445, 9149500623, 9149500623, 9149500623,
ایسوسی ایشن کے قومی صدر عمر جمال نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے فوری مدد فراہم کرنے اور ضرورت پڑنے پر مقامی حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے ایک رسپانس ٹیم قائم کی ہے۔ طلباء سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ان ہیلپ لائن نمبرز کو اپنے حلقوں میں وسیع پیمانے پر شیئر کریں۔