احد زرگر میموریل ریسرچ فاونڈیشن کا ایک خصوصی اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جموں و کشمیر کلچرل اکیڈیمی کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری معراج الدین شاہ نے کی۔ اس موقعے پر فاونڈیشن کے انتخابات عمل میں لائے گئے۔معراج الدین احمد نے بحیثیتِ چیف الیکٹورل آفیسر انتخابات کے عمل کی نگرانی کی۔ وادی کے معروف ادیب اور شاعر رفیق راز باتفاقِ راے سے بلامقابلہ صدر منتخب کئے گئے۔ جبکہ قیصر زرگر کو جنرل سیکریٹری، پروفیسر مجروح رشید کو نائب صدر، نثار احمد بالا کو سیکریٹری اور معراج الدین احمد کو فاونڈیشن کے ترجمان اور میڈیا سیکریٹری کے لئے منتخب کیا گیا۔ اس موقعے پر فاونڈیشن کے لئے ایڈیٹوریل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا۔جسمیں یوسف جہانگیر، مشتاق برق اور مشروع نصیب آبادی کو بورڈ میں شامل کیا گیا۔ ستیش ومل کو فاونڈیشن کے چیف ایڈیٹر کے طور پر نامزد کیا گیا۔اجلاس میں فاونڈیشن کے آئندہ کے پروگراموں پر سیر حاصل بحث ہوئی اور کئی اہم فیصلے لئے گئے۔