جموں وکشمیر اکاڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز سرینگر کے باہمی اشتراک سے گلشن کلچرل فورم کشمیر نے زیارت شریف بابا حنیف الدین رٹھسون بیروہ میں معروف صوفی شاعر، ادیب، مثنوی نگار ولی اللہ متو کی یاد میں ایک ادبی تقریب منعقد کی۔ تقریب کے دوران سرکردہ شاعر غلام حسن شائق کا شعری مجموعہ”آش” اجرا کیا گیا۔ پروگرام کے دوران کتاب آش اور ولی اللہ متو کے ادبی کارناموں پر مقالہ پیش کئے گئے ہیں مقالہ سرکردہ ادیب اور شاعر سید بشیر کوثر اور معروف شاعر ادیب اور براڈکاسٹر گلشن بدرنی نے پیش کیے۔ پروگرام کی صدارت معروف نعت خواں غلام حسن غمگین نے کی۔پروگرام کی شروعات تلاوت قرآن پاک سے ہوئی تلاوت کرنے کی سعادت عاقب نبی میر ریرمی نے تلاوت کے بعد نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش ہوا۔
مشاعرہ اس پروگرام کا نمایاں حصہ تھا۔ مشاعرے کی صدارت سید بشیر کوثر نے کی۔ نظامت کے فرائض فورم کے سیکریٹری خورشید خاموش نے انجام دئیے۔ صدارتی ایوان میں علی محمد گوہر، متولی زیارت محمد صدیق اور غلام حسن شائق بھی موجود تھے۔
مشاعرے میں دیگر شعرا کے علاوہ لطیف نیازی، مقبول شیدا، خورشید خاموش، عاشق مکہامی، ممتاز گوپھبلی، پیرزادہ محمد اشرف، غلام حسن غمگین، عبدالاحد میر، عاشق جبین، اکرم وانی گامی، محمد ادریس اور غلام نبی نرودش موجود رہے۔ تقریب کے آخر پر ایوان صدارت میں تشریف فرما ذی عزت شخصیتوں نے مجلس کے حوالے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوے کہا کہ اکیڈمی کی سیکرٹری شریمتی ھرویندر کور اور ایڈشنل سیکرٹری عدیل۔ سلیم کے ہم بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں یہ پروگرام منعقد کرنے کےلیے اپنا دست تعاون دیا۔ فورم کے جنرل سیکرٹری گلشن بدرنی اور کارڈنیٹر پیرزادہ اشرف نے سبھی مہمانوں کا پروگرام کے آخر شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ہم اکیڈمی کے پروگرام انچارج آفسر ڈاکٹر شبنم رفیق اور گورمیت سنگھ کے مشکور وممنعون ہیں جن کی انتھک کوششوں سے اج کا یہ پروگرام پاے تکمیل کو پہنچا۔