سرینگر، 15 مئی (جے کے این ایس): آئی جی پی کشمیر زون وی کے بردی نے جمعرات کو تصدیق کی ہے کہ ترال کے نادر لورگام علاقے میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
وی کے بردی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مستند اطلاعات کی بنیاد پر فورسز نے فوری کارروائی کی، جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر دہشت گردوں سے مقابلہ شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تین لاشیں مقامِ جھڑپ پر دیکھی گئی ہیں، تاہم ان کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کی تصدیق ابھی باقی ہے۔ “آپریشن اب بھی جاری ہے، اور علاقے کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے تاکہ کوئی خطرہ باقی نہ رہے،”
آئی جی پی نے مزید کہا کہ کشمیر میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے سکیورٹی گرڈ مسلسل کاروائیوں میں مصروف ہے۔ “ہماری کوشش ہے کہ پورے دہشت گرد نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، اور اس سمت میں ہم مسلسل پیش رفت کر رہے ہیں،”