گر، جموں و کشمیر | بی جے پی کی قومی عاملہ کی رکن اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج سرینگر میں بی جے پی کی جانب سے نکالی گئی ترنگا یاترا کے دوران پاکستان اور اس کے حامیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برسوں سے ہمارے ملک میں دہشت گردی اور نفرت کو برآمد کرتا رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ “دہشت گردی اب برداشت نہیں کی جا سکتی۔ ایک مضبوط ہندوستان، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ آپریشن سندور کی کامیابی ہماری فوج کی طاقت کا ثبوت ہے، اور یہی طاقت ترنگا ریلی کا پیغام ہے۔”
انہوں نے کہا کہ ہر بھارت کو اپنی فوج، سیکیورٹی فورسز اور وزیر اعظم پر فخر ہے۔ “یہ اتحاد اور قومی وقار کا جشن ہے۔ ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے، جو ہر دشمن سے لڑنے اور جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔”
ڈاکٹر درخشاں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان کی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، اور کچھ مقامی عناصر بھی اس سازش میں شامل رہے ہیں۔ “پاکستان نے ہمیشہ ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا اور امن کا دشمن بنا رہا۔ اس کی سرکاری پالیسی ہی ہمارے امن و ترقی کے اقدامات کو سبوتاژ کررہی ہے۔”
انہوں نے کہا، “،پاکستان نے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی سازش رچی اور ہزاروں معصوم جانوں کا ضیاں انہی کی وجہ سے ہوا۔ لیکن آپریشن سندور کے دوران ہمارے بہادر جوانوں نے ان کی دہشت گردی کی یونیورسٹیز اور کیمپوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا۔”