بانڈی پورہ، 16 مئی 2025: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یونٹ بانڈی پورہ نے آج سمبل دفتر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی، جس میں حاجن-مرکندل روڈ کو لے کر دو سیاسی جماعتوں کے درمیان جاری کھینچا تانی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی نمائندوں نے ترقی کے لیے ایک متحدہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کو سیاسی رقابت پر ترجیح دیں۔
پی ڈی پی قیادت نے اُن علاقوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک جامع پالیسی بنانے کا مطالبہ بھی کیا جو سیاسی یا سیکورٹی تناؤ سے متاثر ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کے حقوق اور روزگار کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی فرد سیاسی یا سیکورٹی خلل کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائے۔