• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Monday, June 2, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Editorial & Opinion

ٹیٹوال ڈے ، بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع 

از :محمد اذان by از :محمد اذان
May 21, 2025
in Editorial & Opinion
A A
ٹیٹوال ڈے ، بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع 
FacebookTwitterWhatsapp

 

ٹیٹوال ڈے ہر سال 23مئی کو منایا جاتا ہے یہ دن ہندوستانی فوج کی بہاردی اور کامیابی کا جشن منانے کےلئے منایا جاتا ہے ۔ ہندوستان فوج نے 1948میں ٹیٹوال پر دوبارہ قبضہ کرلیا تھا جس پر پاکستانی فوج اور قبائلیوں کا قبضہ تھا ۔اس دن فوج کی ناقابل تسخیر حب الوطنی اور ہمت کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ۔ ٹیٹوال میں ہندوستانی فوج نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی سرزمین سے انہیں پیچھے دھکیلا ۔قارئین کو معلوم ہوگا کہ ٹیٹوال ٹنگڈار میں لائن آف کنٹرول پر واقع ایک اہم علاقہ ہے جو سٹریٹجک لحاظ سے کافی اہم مانا جاتا ہے ۔ 23مئی 1948کو ہندوستانی فوج نے فوج کشی کرکے اس علاقے کو قبضے میں لیا ۔ سال 1947میں ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے بعد اس علاقے پر اُس وقت پاکستانی قبائلیوں اور فوج نے قبضہ کیا جب انہوں نے کشمیر پر چڑھائی کی تھی لیکن فوج نے انہیں ہر ایک علاقے سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا اور ٹیٹوال کے علاقے کو بھی ان کے قبضے سے بھی چھڑالیا ۔ ٹیٹوال کی فوجی مہم نہ صرف فوجی آپریشن تھا بلکہ یہ ہندوستانی فوج کا اعلان تھا کہ وہ اپنی سرزمین کی ایک انچ پر بھی غیر ملکی قبضہ کو برداشت نہیں کرے گی ۔ ٹیٹوال پر دوبارہ قبضہ کرنے کی مہم کو سر کرنا آسان نہیں تھا بلکہ یہ سخت مشکلات، چلینجوں اور سخت مقابلہ کی لڑائی تھی ۔ ہندوستانی فوج نے اپنے حب الوطنی کے جذبہ اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس فوجی مہم کو ہندوستان کی تاریخ میں اہم فتح بنایا۔ 

قارئین کو معلوم ہوگا کہ ٹیٹوال سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں پہاڑی سلسلہ میں ایک خطہ ہے جو 1947سے لیکر 1948تک ہندوستان اور پاکستانی فوج کے درمیان تصادم آرائی کا موجب بنا ۔ اس کی بڑی وجہ یہ رہی کہ لائن آف کنٹرول کو کشمیر کے دیگر حصوں تک رسائی کےلئے یہ اہم راستہ تھا اور سرحدی علاقے میں اس پر قبضہ ناگزیر بن چکا تھا ۔ ٹیٹوال پر قبضہ رہنے کی صورت میں پاکستانی فوج کو بارہمولہ اور وادی کے دیگر علاقوں پر حملہ آور ہونے کےلئے آسان موقع دستیاب کرتا تھا اسلئے اس علاقے پر دوبارہ قبضہ ہندوستانی فوج کےلئے ناگزیر بن چکا تھا اور اس پر دوبارہ قبضہ فوجی حکمت عملی کے تحت ایک اہم کامیابی تھی اس کے علاوہ کشمیر کے شمالی حصے کی حفاظت کےلئے بھی یہ اہم ثابت ہوا۔ اس خطے پر دوبارہ قبضہ کرنے کےلئے ایک منصوبہ بند طریقے سے جنگی حکمت عملائی گئی اور زبردست لڑائی شروع ہوئی اور اس طرح سے اس دشوار گزار پہاڑی علاقے میں جو جنگ چھڑ گئی وہ ہندوستانی فوج کے صبر اور بہادری کی مثال بن گیا۔ 

اس جنگ میں کامیابی کا جشن منانے کےلئے یہ دن ہر سال ٹیٹوال ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن ان بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جنہوںنے اس جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کی تھیں ۔ اس دن جنگی یادگاروں پر پھول چڑھانے اور انہیں سلامی پیش کی جاتی ہے ۔ اس تقریب میں فوج کے سینئر افسران ، انتظامیہ کے افسران علاقے کے معزز شہریوں ، سکولی بچوں اور دیگر لوگوں کی شرکت ہوتی ہے جو اس دن کو فخر کے لمحہ کے طور پر مناتے ہیں ۔ تقریبات میں حب الوطنی پر مبنی ثقافتی پروگرام، قومی پرچم لہرانے کی پریڈ اور مسلح افواج کے لیے کمیونٹی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرنے والے جذباتی خراج تحسین شامل ہیں۔ یہ تقاریب محض ماضی کی فتح کی یاد نہیں مناتی ہیں اتحاد کے جذبے کو پھر سے زندہ کرتی ہیں جو ہندوستان کے پائیدار کردار کی وضاحت کرتی ہے۔ ٹیٹوال ٹنگڈار میں ایک خوبصورت علاقہ ہے جہاں پر شاردہ مندر مذہبی رواداری کا ثبوت ہے ۔ 

ٹیٹوال کا دن منانے کا مقصد صرف اس دن کی کامیابی کا جشن منانا ہی نہیں ہے بلکہ یہ فوج کی ان قربانیوں کو یاد کرنے کا دن بھی ہوتا ہے ۔ یہ اس بات کی یاد دہانی کرتا ہے کہ آزادی اور خودمختاری کے پیچھے عظیم قربانیاں ہوتی ہیں اور فوجی اہلکار اپنی سرزمین کی حفاظت کےلئے اپنا گرم گرم لہو بہانے سے گریز نہیں کرتے ۔ فوج کی یہ قربانیاں وقت کے ساتھ دھندلاتی نہیں ہے بلکہ ان کا تذکرہ ان قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ اس دن منانے سے سکولی بچوں اور نوجوانوں کو اپنے ملک کی تاریخ اور قربانی دینے والے عظیم سپوتوں کی داستان سے جوڑتی ہے ۔ اس دن کے حوالے سے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں حب الوطنی پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے اور سکولوں میں ان جانبازوں کے تذکرہ کےلئے خصوصی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔ 

اگرچہ ٹیٹوال واقعے کو 77سال گزرچکے ہیں البتہ اس دن کو ہر سال یاد کیا جاتا ہے اور آج بھی اس کامیابی کی داستانیں دوہرائی جاتی ہے اور ان جانبازوں کے تذکرے کئے جاتے ہیں جنہوںنے اس جنگ میں ملک کی سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کےلئے اپنی قربانیاں پیش کی ہے ۔ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ان فوجی اہلکاروں کی قربانیوں اور جدوجہد کو یاد رکھیں جنہوںنے اس مہم میں شرکت کرتے ہوئے ملک کی طاقت کو بڑھایا ہے ۔ 

 

Previous Post

Mohammad Amin Shah Discusses Ganderbal Development with Ashok Kaul During Kashmir Visit

Next Post

GCW Nawakadal Lifts Inter-College Badminton Rolling Trophy 2025 at MA Road Srinagar

Next Post
GCW Nawakadal Lifts Inter-College Badminton Rolling Trophy 2025 at MA Road Srinagar

GCW Nawakadal Lifts Inter-College Badminton Rolling Trophy 2025 at MA Road Srinagar

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.