کلاروس ٹروٹ نالہ میں غیرقانونی ریت، باجراور پتھر نکالنے کا سلسلہ عروج پر، محکمہ جات کی خاموشی سوالیہ نشان
ضلع انتظامیہ سے فوری کارروائی کی مانگ/اعوام
کپواڑہ//بٹ مظفر//
کلاروس، کپوارہ کلاروس کے ٹروٹ نالہ میں غیرقانونی طور پر ریت، باجراور پتھروں کی نکاسی زوروں پر ہے جس کے نتیجے میں مقامی زمینیں اور آبی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ مسلسل مشینری اور ٹریکٹروں کے ذریعے ندی سے غیرقانونی مواد نکالا جا رہا ہے، جس سے ماحولیاتی توازن بگڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اس نالہ میں موجود ٹروٹ مچھلی کی افزائش بھی شدید متاثر ہو رہی ہے، جبکہ محکمہ فشریز اور محکمہ جیالوجی کی خاموشی پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو نالہ کی قدرتی خوبصورتی اور زرعی زمینیں مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گی۔
مقامی لوگوں اور سماجی کارکنان نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کی جائے اور غیرقانونی نکاسی کو بند کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ سے اس بارے میں ردعمل تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔