• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Friday, May 30, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

کرناہ کے متعدد علاقوں میں شدید موسمی قہر فصلیں تباہ، سڑکیں بند،مکانوں میں پانی گھس گیا

پیرزادہ سعید by پیرزادہ سعید
May 27, 2025
in اردو خبریں
A A
کرناہ کے متعدد علاقوں میں شدید موسمی قہر فصلیں تباہ، سڑکیں بند،مکانوں میں پانی گھس گیا
FacebookTwitterWhatsapp

کرناہ، 27 مئی: کرناہ کے مختلف علاقوں میں شام کے وقت اچانک موسم نے کروٹ لی، جس کے بعد شدید بارش، ژالہ باری اور تیز آندھی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ متعدد سڑکیں منہدم ہو گئیں، ندی نالوں کے کنارے زمین کھسکنے سے فصلیں بہہ گئیں اور نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔مقامی لوگوں کے مطابق شام پانچ بجے کے قریب آسمان پر کالے بادل چھا گئے، اور کچھ ہی دیر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی۔ نالہ قاضی ناگ، بٹ موجی اور دیگر چھوٹے نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے آس پاس کے علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی۔خاص طور پر کھڑی فصلوں کو ژالہ باری سے شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے مقامی کسان شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ زمین کھسکنے اور نالوں کی توسیع سے کئی سڑکیں بھی متاثر ہوئی ہیں، جس کے باعث لوگوں کی آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔اس صورتِ حال پر ردعمل دیتے ہوئے مقامی ممبر اسمبلی کرناہ، جاوید مرچال نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان کی کانسچوئنسی میں بارشوں سے زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے، جبکہ کئی سڑکیں بھی ناکارہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو فوری طور پر سڑکوں کی بحالی اور دیگر ہنگامی اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

Previous Post

Indian Army Conducts Flood Rescue Ops in Khadki Village, Ahmednagar

Next Post

DG CRPF Reviews Valley Ops, Assesses Yatra Security Readiness in Srinagar Visit

Next Post
DG CRPF Reviews Valley Ops, Assesses Yatra Security Readiness in Srinagar Visit

DG CRPF Reviews Valley Ops, Assesses Yatra Security Readiness in Srinagar Visit

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.