کپواڑہ
کلاروس، کپواڑہ // آج کلاروس میں تھانہ دیوس پروگرام کا اہتمام کیا گیا،
جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حاجی رفیق مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ ایس ایچ او کپواڑہ یاسر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر علاقے کے سیاسی و سماجی کارکنان کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان روابط کو مضبوط بنانا اور عوامی مسائل کو براہِ راست سُننا تھا۔
پروگرام کے دوران کلاروس کے مقامی لوگوں نے علاقے میں درپیش مختلف مسائل، بالخصوص سڑکوں کی خستہ حالی، منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان، اور نوجوانوں کے لیے روزگار کی کمی جیسے اہم معاملات اٹھائے۔
آخر میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حاجی رفیق نے اپنی تقریر میں عوام کو یقین دلایا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے نوجوانوں کو قانون کی پاسداری اور سماجی برائیوں سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا۔