برصغیر ھندوپاک میں موجود، تاریخی اھمیت رکھنے والی درگاہ حضرت علمدار کشمیر رح کے احاطے میں آج وقف چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے تین منزلہ بیت الزائیرین پر مبنی جدید طرز تعمیر سے لبریز عالیشان عمارت کا سنگِ بنیاد رکھا۔
نمایندے کے مطابق وقف بورڈ کے انجینروں نے بہترین ڈیزاین پر مرتب کردہ تین منزلہ بیت الزائیرین کی لاگت کا تخمینہ قریب چار کروڑ روپے مختص کیاھے۔ اس سلسلے میں انجینر عامر کی محنت اور قابلیت قابل داد ھے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج ہی موقعے پرتعمیری عمل کو باضابطہ طور ھری جھنڈی دکھادی۔ قصبہ سے تعلق رکھنے والی متعدد علمی ادبی و دینی شخصیات جن میں میرواعظ امیر الدین شاہ، عنایت گل۔ ابونعیم، مولوی ناصر، میر نیازی، حاجی یونس، جان مجروح اور دوسرے درجنوں معززین۔ موجودتھے۔ انتظامیہ سے وابستہ عہداران اور افسران بھی موقعے پر موجود تھے۔ نمایندے ۔کے مطابق وقف چیرپرسن نے زیارت شیخ العالم رح کے اردگرد ہاتھ میں لئے گئے ہرقسم کے تعمیری عمل کا بذات خود جائیزہ لیا۔ اور آستان علمدار کشمیر کے اندر حاضری دی۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے میڈیا کو بتایا کہ چرارشریف میں لگ بھگ 40. سال سے
ابھی تک مقامی وبیرونی، زائیرین کو چرارشریف میں رات بھر قیام کرنے کے معاملے کو لیکر، زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاھم مقامی شہریوں، دوکانداروں، اور ٹرانسپورٹروں کے مسلسل مطالبے کو تسلیم کرتے ھوئے وقف بورڈ نے قریب چار کروڑ روپے کی مالیت سے ایک عالیشان بیت الزائیرین اس جگہ تعمیر کرنے کی استدعا کی ھے۔ جبکہ مسافر خانہ۔ صابات لائین اور لنگر خانہ کا کام دوسرے مرحلے میں شروع کیا جائیگا۔جیسا کہ دوسری زیارتگاھوں، پہ اپنے دیکھا ھوگا۔
درایں اثنا ڈاکٹر درخشاں اندرابی بعد میں بکھرپورہ میں واقع حضرت سید محمد علی عالی بلخی رح کی زیارت پر روانہ ھوئی اور وہاں پر ہورھئے تعمیری کام کاج کا موقعے پر جائیزہ لیا۔