سری نگر: وادی کشمیر کے معروف صوفی بزرگ قلندر زمان فقیر ملت حضرت عبدالرحمان بابا رحمتہ اللہ علیہ المعروف رحمان بابا کا یوم وصال 17 ذی الحج بمطابق 14 جون بروز سنیچروار کھلمولہ گاندربل میں منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ان کے آستان عالیہ پر ٹھیک ساڑھےدس بجے صبح درود اذکار اور ختمات المعظمات کی ایک روح پرور مجلس منعقد ہوگی جس میں حضرت رحمن صاحب بابا کے مریدین محبین اور متوسلین کی خاصی تعداد شرکت کرے گی اس کے بعد بابا محلہ کھلمولہ میں واقع خانقاہ رحمان بابا کے یہاں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سماع کی ایک روح پرور محفل بھی منعقد ہوگی