• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Saturday, July 5, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home Editorial & Opinion

پرکاش پرو  جموں کشمیر میں مذہبی بھائی چارے کی مثال 

تحریر:ارشد رسول by تحریر:ارشد رسول
July 5, 2025
in Editorial & Opinion
A A
پرکاش پرو   جموں کشمیر میں مذہبی بھائی چارے کی مثال 
FacebookTwitterWhatsapp

سکھو کے چھٹے گرو شری گروہر گوبند جی کی یوم پیدائش 19جون 1595میں ہوئی ۔ گرو ہر گوبند جی کو صرف 11سال کی عمر میں ہی سکوں کے چھٹے گرو بننے کا شرف اُس وقت حاصل ہوا جب گرو ارجن دیو جی اس دنیا سے چلے گئے ۔ اس کے بعد گروہر گوبند جی نے سکھوں کی روحانی ، سیاسی رنمائی شروع کی ۔ ان کی یوم پیدائش نہ صرف سکھوں کےلئے ایک عقیدہ ہے بلکہ اتحاد ، مضبوط ارادہ اور یکسوئی کی علامت ہے ۔ اس دن کے حوالے سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر خاص طور پر وادی کشمیر میں بھی سکھ دھرم سے وابستہ افراد گردواروں میں تقاریب کا اہتمام کرتی ہے ججبکہ اس حوالے سے سرینگر کے سب سے بڑے گردوارہ چھٹی پادشاہی رعناواری ، ترال، پٹن، پلوامہ ، بارہمولہ ، رنگریٹ اور دیگر گردواروں پر بھی منعقد ہوتی ہے ۔ قارئین گرگوبند جی نے اکال تخت کی تعمیر کی اور اکال سینا کی تشکیل بھی انجام دی تاکہ سکھوں کی مذہبی اور سیاسی خود مختاری قائم رہے ۔ انہوںنے سکھوں میں حرب و ضرب کا بھی فلسفہ پیدا کیا جبکہ انہوںنے ہمدردی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، محبت اور بھائی چارے کو عام کرنے میں اپنی روحانی تعلیمات کا بھی سہارا لیا ۔ انہوںنے سکھوں کو اپنا دفاع کرنے کےلئے ان کی فوجی تربیت اور اپنے حقوق کےلئے لڑنے اور ان کے تحفظ کےلئے بھی ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ گرو جی نے نہ صرف میدان کار زار میں بلکہ روحانی طو رپر بھی سکھوں کی تربیت جاری رکھی تاکہ انسانیت کے بقاءاور انسانی اقدار کو برقرار رکھا جائے ۔ قارئین وادی کشمیر میں اس ضمن میں تقاریب کا اہتمام 2024سے دوبارہ شروع ہوئے اور امسال بھی اس ضمن میں متذکرہ بالا گردواروں میں تقاریب کا اہتمام کرتے ہوئے سب کیرتن اور لنگر وغیرہ کا اہتمام ہوا جہاں پر سکھ عقیدت مندوں کےلئے انتظامات تھے ۔ اس ضمن میں منعقد تقاریب میں تمام گردواروں میں سکھ مذہبی رنماﺅں نے گروگوبند جی کی زندگی پر روشنی ڈالی اور ان کی تعلیمات کو اُجاگر کرتے ہوئے موجودہ دور میں ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا ۔ قارئین کو معلوم ہوگا کہ 1616عیسوی میں گروجی نے کشمیر کا سفر کیا تھا اور انہوںنے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں قیام کرکے سکھ مذہب کی تعلیمات کا عام کرنے کےلئے متعدد اجتماعات منعقد کئے تھے ۔ اسی تناظر میں ان کی کشمیر آمد پر ان کے نام پر متعدد گردواروں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ قارئین جس طرح دیگر مذاہب کے اجتماعات اور تقاریب کے سلسلے جموں کشمیر سرکار ، پولیس اور دیگر سرکاری ادارے متحرک رہتے ہیں اسی طرح شری گروگوبند جی کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ تقاریب کے سلسلے میں بھی سرکار کی جانب سے انتظامات کئے گئے تھے جن میں سیول انتظامیہ نے صحت و صفائی ، بنیادی ضروریات کی دستیاب ، ٹریفک نظام کی درستگی اور حفاظت کے انتظامات بڑے پیمانے پر کئے گئے تھے اور فورسز و پولیس کی نفری اہم جگہوں پر تعینات کی گئی تھیں تاکہ یہ تقریب احسن اور پُر امن طریقے سے انجام تک پہنچے ۔ تاہم مقامی لوگوں کی جانب سے سرکاری انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جاتا ہے ۔ 

خاص کر اگر ہم مسلم طبقہ کی بات کریں تو مسلم طبقہ سے وابستہ افراد اس حوالے سے انتظامات میں پیش پیش رہتے ہیں ۔ اس طرح سے یہ دن وادی کشمیر میں مذہبی بھائی چارے اور اکثریت و اقلیتی طبقے کے مابین گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس دن کے حوالے سے جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی بذات خود کئی جگہوں کا دورہ کیا جن میں سرینگر کے گردوارہ ، پلوامہ اور دیگر جگہوں کے گردواروں میں انہوںنے حاضری دی ۔ اس موقعے پر انہوںنے سماج میں بھائی چارے ، ہم آہنگی اور رواداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گروجی نے ہمیں انصاف پسندی ، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی تعلیم دی ہے ۔ قارئین کی جانکاری کےلئے بتادیں کہ اس دن کے حوالے سے اننت ناگ میں، جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز نے پنجابی شاعری درباروں کی میزبانی کی، جس میں شبد کیرتن کے ساتھ عقیدت مندانہ اور سماجی طور پر شعور رکھنے والی شاعری پیش کی گئی جس میں ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے اور زبان و ادب کے ذریعے نوجوانوں کو مشغول کرنے کی جاری کوششوں کو اجاگر کیا گیا۔ اسی طرح جموں میں تلاب تلو گردوارہ میں ڈسٹرکٹ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کی قیادت میں منعقدہ تقریبات میں یونین پبلک سروس کمیشن انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی ۔ 

قارئین جب ہم گروگوبند جی کی زندگی کے دور پر سرسری نظر ڈالیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ گروجی کی جانب سے جو دفاعی اور جنگی حکمت عملی اور سکھوں کی تربیت تھی یہ مغلوں کے مبینہ جبر کا براہ راست اثر تھا ۔ مغلوں کے ساتھ کئی لڑائیاں گروجی کی قیادت میں لڑی گئیں جن میں کرتار پور اور امرتسر کی بڑی لڑائیاں بھی شامل ہیں جن میں انہیں کامیابی ملی تھی ان لڑائیوں میں گروجی کی اصول ، راستبازی ، اتحادد حکمت عملی اور قیادت اُجاگر ہوئی ۔ انہوںنے سکھوں کو ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونے اور حق پر رہنے کی ترغیب دی تھی۔ 

قارئین جموں کشمیر میں پرکاش پرو کی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی ۔ جو جہاں پر اتحاد، مذہبی بھائی چارے اور ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے ۔ ان تقاریب میں سکھوں کے مذہبی لیڈران کی جانب سے اس دن کی اہمیت اور بھائی چارے کی مثالوں پر روشنی ڈالی جاتی ہے جو نوجوانوں کو آگے کی زندگی کےلئے ان کےلئے مشعل راہ ہے ۔ 

 

Previous Post

Unlawful Acts During Muharram Procession: Srinagar Police Registers FIR

Next Post

HC Rejects Plea to Quash FIR in ARTO Anantnag Fake License Scam

Next Post
J-K High Court grants relief to teacher blamed for student suicide

HC Rejects Plea to Quash FIR in ARTO Anantnag Fake License Scam

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: [email protected]

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.