• Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Sunday, September 14, 2025
Jammu Kashmir News Service | JKNS
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World
No Result
View All Result
Jammu Kashmir News Service | JKNS
No Result
View All Result
Home اردو خبریں

سادھناٹنل: تعمیر کی راہ ہموار

اعلی انجینئروں کی تکنیکی ٹیم نےٹی پی سے لے کر اپر نہچیاں تک مجوزہ آلائنمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

Agencies by Agencies
July 8, 2025
in اردو خبریں
A A
سادھناٹنل: تعمیر کی راہ ہموار
FacebookTwitterWhatsapp

 

جموں و کشمیر کے سرحدی علاقے کرناہ کے عوام کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ سادھنا ٹنل کے منصوبے کو منظوری ملنے کے بعد اب اس پر عملی کام کے لیے ٹھوس اقدامات شروع ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں چیف انجینئر آف MORTH (نئی دہلی)، چیف انجینئر آف BRO، اور RITES سے تعلق رکھنے والے انجینئروں نے جنہوں نے سادھنا ٹنل کا تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (DPR) تیار کیا ہے، ٹی پی سے لے کر اپر نہچیاں تک مجوزہ آلائنمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران ایک سیدھی اور موزوں آلائنمنٹ کو منتخب کیا گیا، جس کی نشاندہی کے لیے فلیگ بھی نسب کیے گئے۔ اس موقع پر محمد آصف میر، جنرل سیکریٹری سادھنا ٹنل کوآرڈینیشن کمیٹی کرناہ، نے تمام اعلیٰ انجینئروں اور افسران سے تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ ان شاء اللہ، بہت جلد ٹنل کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

عوامی جدوجہد کی طویل داستان

یہ منصوبہ ایک طویل جدوجہد اور عوامی تحریک کا نتیجہ ہے۔ سادھنا ٹنل کا مطالبہ کئی دہائیوں سے کیا جا رہا تھا، تاہم 2018 میں جب سادھنا ٹاپ پر برفانی تودے کی ایک ہولناک واردات میں 11 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، تب اس مطالبے نے شدت اختیار کی۔ علاقے بھر میں عوامی سطح پر مظاہرے اور احتجاجات ہوئے، جس کے بعد کرناہ ٹنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ تحریک کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔

سیاسی و سماجی نمائندگی

اس تحریک میں مختلف ادوار میں عوامی نمائندوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ پی ڈی پی حکومت کے دوران، اس وقت کے رکن اسمبلی کرناہ ایڈووکیٹ راجہ منظور نے دہلی میں وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اور وزیر دفاع سے ملاقات کی۔ بعد ازاں گورنر راج کے دوران، پنچایتی نمائندوں نے بھی دہلی جا کر مرکزی حکومت سے ٹنل کی منظوری کی اپیل کی۔

رکن پارلیمان انجینئر رشید نے بھی اس مسئلے کو متعدد بار اسمبلی میں اٹھایا اور احتجاج کیا۔ ان کے ساتھ ساتھ اس وقت کے ایم ایل سی جاوید مرچال اور ایڈووکیٹ راجہ منظور بھی تحریک میں پیش پیش رہے۔ بعد ازاں، سرینگر میں پریس کالونی میں بڑے پیمانے پر احتجاجات دیکھنے کو ملے۔

سوشل میڈیا، خطوط اور عوامی دباؤ

عوامی نمائندوں کے ساتھ ساتھ علاقے کے دانشوروں اور نوجوانوں نے بھی پسِ پردہ مرکزی حکومت تک اپنی آواز پہنچائی۔ کئی اسکالروں نے سادھنا ٹنل کی اہمیت پر تفصیلی خطوط اور تجاویز مرکز کو ارسال کیں، جس سے اس منصوبے کے حق میں دباؤ مزید بڑھ گیا۔سب سے بڑا رول عوام کا رہا کیونکہ عوام نے ٹنل کوڈی نیشن کمیٹی بنائی جس میں علاقہ کے معززین نے شرکت کی اور ٹنل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ۔

مرکزی حکومت کا ردعمل اور بجٹ منظوری

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ایک عوامی جلسے میں اعلان کیا کہ سادھنا ٹنل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور انہوں نے بیکن حکام کو دس ماہ میں ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں، ابتدائی کام کے طور پر مٹی کی جانچ اور مشینری کی ترسیل کے لیے 11 کروڑ روپے کا عبوری بجٹ منظور ہوا۔

بی جے پی کی انتخابی مہم میں بھی اس منصوبے کو بھرپور طریقے سے پیش کیا گیا۔ امیدوار ادریس کرناہی نے وزیر اعظم کے سامنے ٹنل کی منظوری کا مطالبہ کیا، جبکہ قومی ترجمان ترن چُوگ نے دورہ کرناہ کے دوران اس کی تعمیر کی یقین دہانی کرائی۔

اب امید روشنی میں بدل رہی ہے

اب جب کہ ٹنل کے لیے آلائنمنٹ کا تعین ہو چکا ہے اور متعلقہ ماہرین نے موقع کا جائزہ لے لیا ہے، تو امید کی جا رہی ہے کہ جلد ہی اس منصوبے پر باقاعدہ کام شروع ہو جائے گا۔ یہ ٹنل سال بھر علاقے کو باقی وادی سے جوڑنے کا ذریعہ بنے گی اور برفانی موسم میں انسانی جانوں کے نقصان کو روکنے میں مدد دے گا ۔

Previous Post

Girl Jumps in Jhelum Reservoir at Boniyar, Rescue Operation Underway

Next Post

کپواڑہ پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا۔

Next Post
کپواڑہ پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا۔

کپواڑہ پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا۔

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • Home
  • Our Team
  • About Us
  • Contact Us
Dalgate, Near C.D hospital Srinagar Jammu and Kashmir. Pincode: 190001.
Email us: editorjkns@gmail.com

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Kashmir
  • Jammu
  • National
  • Business
  • Sports
  • Oped
  • World

© JKNS - Designed and Developed by GITS.

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.