ڈپٹی کمشنر مسٹر بلال محی الدین بٹ صاحب نے اج علمداربستی چرارشریف میں واقع کھیل میدان میں کادورہ کیا۔ موصوف نے عوام کی بات سنی اور مطالبات کو زیر غور لایا۔ شیخ العالم فلاح وبہبود کمیٹی اور دوسرے کہیں معززین نے درپیش مشکلات اور ضروریات کے متعلق ڈی سی صاحب کی توجہ مبذول کی۔ اس دوران سپورٹس سٹیڈیم میں اراضی کی دستیابی کے باوجود تیس سال تک، کوئی ھوسٹل تعمیر کروانے میں کسی ایک نے پہل کیوں نہیں کی سٹیڈیم کے چاروں اطراف میں بلند قامت روشنی۔ کے پھولوں کا معقول انتظام کیوں نہیں ھوا ھے جواب طلب معاملات ھے۔ خیر موصولہ اطلاعات کے مطابق۔ سولہ سے لگاتار
22، تاریخ تک چلنے والے انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا
ڈپٹی کمشنر مسٹر بلال محی الدین بٹ صاحب نے اج
بذات خود، بال اچھال کر باقاعدہ طور آغاز کیا۔ شیخ العالم سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ایک تقریب کے موقعے پر موصوف نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والئے طالب علموں جوکہ قریب دس اضلاع سے تعلق رکھتے ھے۔ تیاریوں سے لیکر دستیاب سہولیات تک انکی رائے جان کر اطیمنان کا اظہار کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر غلام حسن لون، زونل افسر چرارشریف جہاں آگاہ اور پروگرام ایزیکیٹیو افسر غلام حسن کھانڈے اور محکمے کے دوسرے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ۔ایس ڈی ایم چاڈورہ، تحصیلدار چرارشریف مسٹر فدا محمد بٹ،کے علاوہ سول وسرکاری عہداران، اور ماتحت عملہ بھی موصوف کے ھمراہ تھے۔ ڈی سی موصوف نے چرارشریف ہسپتال، اور منسپل کمیٹی کی کارکردگی کا بھی جائیزہ لیا۔ جبکہ قبل ازیں موصوف نے درگاہ علمدار کشمیر رح۔ میں حاضری دی اور ملک کی امن وامان کے لئے دعا مانگی۔ ٹاون حال علمدار بستی منعقد ایک عوامی دربار میںعام لوگوں سے انکے مطالبات اور دوسرے اجتماعی مسائیل کے بارے میں جانکاری پائی اور بعض مطالبات کو فوری طور حل کروانے کی یقین دہانی کی۔ ڈی سی موصوف کو مقامی نمایندوں نے متعلقہ سپورٹس سٹیڈیم میں عرصے سے کھیل رھئے طالبہ علموں اور دوسرے کھلاڑیوں کی سخت ضرورت کے مدنظر دو بڑےہوسٹل، انڈور، سٹیڈیم، اور واش رومز، فلفور تعمیر کرانے کے لئے زبردست مطالبہ دھرایا۔۔جسکے لئے پچیس سال قبل زمینیں حاصل کی گئی تھیں جس کے بعد، ڈی سی صاحب نے مطالبات جایز قرار دیکر انھیں فوری طور حل، کروانے کی ذمہ داری لی۔ جبکہ نوھاڑ کے مقام پر، مقامی شہریوں نے مونو ڈیم میں معطل شدہ تعمیری کام اور سرینگر سے چرارشریف تک، ار ٹی سی بسیں دوبارہ چالو کروانے کا مطالبہ دھرایا۔ جس کے جواب میں بلال محی الدین صاحب نے لازمی مطالبات، عوامی توقعات کے عین مطابق جلد حل کروانے کی یقین دہانی دیتے ہویئے متعلقہ محکموں سے جوابات طلب کرنے کی یقین دہانی دی۔
ا